اکثر گھر میں ایسا ہوتا ہے کہ جب کوئی کپڑا پھٹ جائے یا شرٹ کا بٹن نکل جائے تو امی فوراً سوئی دھاگہ لے کر بیٹھ جاتی ہیں تا کہ ہاتھوں ہاتھ کام ہوجائے۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ انسان کی نظریں کمزور ہونے لگتی ہیں جسکی وجہ سے سوئی میں دھاگہ پُرونا مشکل ہوتا چلا جاتا ہے۔
اور آجکل تو نوجوانوں لڑکیوں کی نظریں بوڑھی اماؤں سے بھی زیادہ کمزور ہوگئی ہیں، ہر دوسری لڑکی کو چشمہ لگا ہے۔ ایسے میں آج ہم آپ کو بتائیں گے چند ایسے زبردست طریقے، جس کی مدد سے آپ بغیر دیکھے بھی سوئی میں دھاگہ ڈال سکتی ہیں۔
ٹوتھ برش کی مدد سے:
ایک ٹوتھ برش لیں اور اس کے اوپر دھاگے کو رکھ دیں، اب رکھے ہوئے دھاگے پر سوئی رکھیں۔ برش کے توکیلے بالوں کی وجہ سے سوئی میں دھاگہ با آسانی چلا جائے گا۔

پاسٹک جھاڑو کی تار سے:
اکثر گھروں میں پنکھے یا جالے صاف کرنے کیلیئے پلاسٹک کی پھول جھاڑو ہوتی ہے۔ آپ کو بس کرنا یہ کہ اس جھاڑو کی ایک تار کو کاٹ کر اسے موڑنا ہے اور ایک سکّے سے چپکا دینا ہے، اب سوئی کو اس تار میں ڈال دیں اور آسانی سے دھاگہ پِرو لیں۔

کاغذ کی مدد سے:
ایک کاغذ کا چھوٹا ٹکڑا کاٹ کر اسے بیچ میں سے موڑ دیں اور درمیان میں دھاگہ رکھ دیں۔ اب کاغذ کے سرے کو نوکیلا کاٹیں اور اسے سوئی کے سوراخ میں ڈال کر سرے کو پھاڑ دیں، دھاگہ اندر آچکا ہوگا۔

ہتھیلی پر رگڑ کے:
سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا یہ سب سے آسان طریقہ ہے جسے کوئی اندھا بھی کرسکتا ہے۔ بس ہاتھ کی ہتھیلی پر دھاگہ رکھیں اور سوئی کو اس دھاگے ہپر رگڑتے جائیں، خود ہی دھاگہ اندر چلا جائے گا۔
مکمل طریقہ کار سمجھنے کیلیئے ویڈیو دیکھ سکتی ہیں