اکثر خواتین کو روٹی بیلنے میں کافی مسئلہ ہوتا ہے، اور ایسا زیادہ ان کے ساتھ ہوتا ہے جن لڑکیوں کی نئی نئی شادی ہوئی ہو اور انہیں روٹی بنانا نہ آتی ہو۔ اس صورتِ حال میں ساس کے طعنے سننے سے بہتر ہے کوئی ایسی ٹپ ٹرائے کی جائے، جو آپ کو فائدہ پہنچائے۔
اگر آپ کا بیلن ٹوٹ جائے یا مل نہ رہا ہو یا پھر روٹی بیلنی نہ آتی ہو، تو آپ اس طریقے پر عمل کرسکتی ہیں، آئیے جانتے ہیں وہ کیا ہے اور کیسے ممکن ہے؟
بغیر بیلن کے روٹی بیلنے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے آٹا گوندھ کر اسکے پیڑے بنا لیں
۔ اب ایک تھالی کو الٹا کر کے اس کے اوپر خشکی ڈال کر پیڑا رکھیں اور اسے ہاتھوں سے تھوڑا پھیلا لیں
۔ اسکے بعد دوسری تھالی یا پھر اسٹیل کی بڑی پلیٹ کو الٹا پکڑ کر پیڑے پر رکھ کے دبائیں، 2 سے 3 بار پیڑے کی پوزیشن بدلیں اور اس عمل کو دہرائیں