کاجل لگا کر منہ دھو تو سارا پھیل جاتا ہے۔۔ تو اب بازار کا کاجل چھوڑیں اور گھر میں بنائیں واٹر پروف کاجل، جو چلے زیادہ اور پھیلے کم

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کاجل لگانے کے بعد آنکھوں کی گرد کالک پھیل جاتی ہے اور بار بار صاف کرو تو اس سے جلد کھچ جاتی ہے اور کاجل مزید پھیل کر ہلکوں کو کالا کردیتا ہے، جو دیکھنے میں بلکل اچھا نہیں لگتا خاص کر شادیاں بیاہ اور دعوتوں میں۔

مارکیٹ میں کئی واٹر پروف کاجل ملتے ہیں لیکن یا تو وہ بہت ہلکے ہوتے ہیں جو ڈارک کالا رنگ نہیں دیتے یا پھر وہ بس نام کے واٹر پروف کاجل ہوتے ہیں۔

اسلیئے مارکیٹ کے مہنگے کاجلوں پر اپنے پیسے ضائع کرنے سے بہتر ہے آپ ایک بار یہ کاجل بنا کر دیکھیں جو ہم آپکو آج بنانا سکھا رہے ہیں، اسے بنانا نہایت آسان ہے تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

درکار اجزاء:

اسے بنانے کے لیئے آپ کو روئی، اجوائن، 2 سے 3 بادام، مٹی کا دیا اور سرسوں کا تیل جاہیئے ہوگا

ہوم میڈ واٹر پروف کاجل بنانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے روئی میں تھوڑی سی اجوائن بھر کر اسکی بتی بنالیں (دیا جلانے والی روئی کی شکل)

۔ روئی کی بتی کو دیئے میں رکھ کر اس میں سرسوں کا تیل ڈالیں اور دیا جلا دیں

۔ اب دیئے کے آس پاس دو برتنوں کا سہارا لے کر ایک اسٹیل کی تھالی یا پلیٹ اس کے اوپر رکھیں، تا کہ دیئے کی لو اس پر لگے

۔ اسکے بعد بادام کو چھری کی نوک پر لگا کر اسے دیئے کی لو کے اوپر رکھیں تا کہ جلتے ہوئے بادام کی لو بھی تھالی پر لگے

۔ سارے باداموں کو دیئے کی لو پر جلانے کے بعد تھالی کو ہٹا دیں اور کسی بھی کھرچنے والی چیز جیسے کے کوئی کڑک کارڈ یا کاغذ وغیرہ کی مدد سے ساری کالک کو ایک طرف جمع کرلیں

۔ اس کالک کو ایک چھوٹی ڈبی میں ڈال کر اس میں 3 سے 4 قطرے دیسی گھی کے شامل کر کے اچھے سے مکس کریں تا کہ وہ یکجا ہوجائے۔

۔ اب اس کاجل کو استعمال کریں یہ بلکل کالا لگے گا اور پھیلے گا بھی نہیں، اسکے علاوہ اسکا کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہے۔

You May Also Like