اب کچن کیبنٹ رہیں مہینوں تک صاف۔۔ جانیں کیبنٹ صاف کرنے اور اسکی بدبو ختم کرنے کا آسان طریقہ

اکثر ہمارے باورچی خانے میں یا پھر واش روش میں دیواروں سے پانی کی سیلن ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہمارے کیبنٹ خراب بھی ہوتے ہیں اور ان میں با آسانی فنگس لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے ان میں سے بدبو آنے لگتی ہے۔

آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں کہ کیسے آپ صرف ایک چیز کیبنٹ میں رکھنے سے اس میں سے آنی والی بدبو کا خاتمہ کر سکتے ہیں، چلیں تو پھر جان لیتے ہیں۔

کیبنٹ سے بدبو دور کریں

• سب سے پہلے تمام کیبنٹ خالی کر لیں۔

• اب ان کو ہوا لگانے کے لئے ایک رات کھُلا چھوڑ دیں تاکہ ان میں موجود بدبو کچھ حد تک کم ہو جائے۔

• اب ان کو اندر اور باہر سے صاف کریں اس کے لئے آپ چاہیں تو کوئی کیبنٹ کلینر بھی استعمال کر سکتی ہیں۔

• اب ایک پیالے میں سرکہ ڈالیں اور ایک رات کے لئے اس کو کیبنٹ میں رکھ کر چھوڑ دیں۔

• اگلے دن آپ خود دیکھیں گی کی بدبو جا چکی ہے، کوشش کریں کہ سیلن کہاں سے ہو رہی ہے یہ معلوم کر کے اس کو روکیں اس کے لئے دیوار پر پرائمر کوٹ کروائیں۔

• بس ہو گئی آپ کے کچن یا واش روم کے کیبنٹ سے بدبو دور۔

You May Also Like