گھر میں چیزیں ہوں تو ان کی صاف صفائی کرنا بھی ضروری ہے نہیں تو وہ جلد خراب ہوجاتی ہیں، جن میں چولہا، برتن، سنک، شیشے وغیرہ شامل ہیں۔ اور جن گھروں میں چیزیں صاف ستھری نہیں ہوتیں وہ دیکھنے میں اچھے بھی نہیں لگتے پھر چاہے وہ کچن ہو یا گھر میں موجود شیشے کے ٹیبل کھڑکیاں وغیرہ۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے ایسا کلیننگ لیکویڈ جس سے آپ یہ تمام چیزیں صاف کرسکتی ہیں، اور بازار سے لائے مہنگے لیکویڈ کے پیسے بچا سکتی ہیں۔
کلیننگ لیکویڈ بنانے کا آسان طریقہ:
۔ سب سے پہلے ایک برتن دھونے والا صابن لیں اور اسے کدوکش کرلیں یا چھری سے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں
۔ اب کم از کم 6 لیموں کے چھلکے لیں اور اسے ایک برتن میں صابن اور پانی کے ساتھ ڈال کر تقریباً 7 سے 8 منٹ تک پکائیں تا کہ صابن گُھل جائے
۔ اب چولہا بند کر کے اس میں 2 چمچ میٹھا سوڈا اور 1 چمچ لاہوری نمک ڈال کر 2 سے 3 کپ پانی شامل کریں اور 5 منٹ کیلیئے چھوڑ دیں
۔ جب مکسچر ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں 2 سے 3 چمچ سرکہ دال کر اسے چھان لیں تا کہ لیموں کے چھلکے بیج وغیرہ اسپرے بوتل میں جا کے اٹک نہ جائیں
۔ اب اس سے برتن دھوئیں، چولہا صاف کریں یا پھر شیشے، سب بلکل چمک جائیں گے۔