کُکر میں روٹی بنانے کا انوکھا طریقہ۔۔ جانیں پریشر کُکر میں روٹی کیسے بنائی جاتی ہے؟ جو ہر گھر میں خوب کام آئے

مہنگائی کے اس دور میں جہاں ہر چیز پر آگ لگ گئی ہے وہیں روٹی کی قیمتوں میں بھی اندھا دھن اضافہ ہوگیا ہے کہیں 20 کی تو کہیں 25 روپے کی ایک نان ہوگئی ہے۔ اسلیئے آج کل خواتین بازار کی روٹی کم اور گھر میں روٹی بنانے کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں۔

ایسے میں کیا آپ بازار کی روٹی کا مزہ گھر میں لینا چاہتے ہیں؟ تو آئیے آج ہم آُ کو پریشر ککر میں روٹی بنانا سیکھاتے ہیں اور اگر آپ کے گھر میں ککر نہیں ہے یا پھر آپ استعمال کرنے سے ڈرتی ہیں تو اسے آپ کڑاہی میں بھی بنا سکتی ہیں۔

پریشر ککر میں روٹی بنانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے آٹا گوندھ لیں، اور پیڑے کو گھی لگا کر روٹی بیلیں

۔ اب ککر یا کڑاہی کو چولہے پر رکھ کے گرم کرلیں

۔ پھر روٹی پر ہلکے ہاتھ سے پانی لگائیں اور اسے گرم ککر یا کڑاہی میں لگادیں

۔ جب وہ پھولنا شروع ہوجائے تو ککر کو الٹا کردیں اور تھوڑی دیر اور پکنے دیں

۔ آخر میں روٹی کو نکال کر ہلکا سا چولہے کی آگ پر سیکھ لیں تا کہ روٹی کہیں سے کچی نہ رہے

You May Also Like