پیاز اور ماچس کی تیلی کو ملا کر کیا ہوگا؟ ایسی زبردست ٹپ، جو آپ کے گھر اور کچن دونوں میں کام آئے

آج کل مہنگائی اتنی ہے کہ خواتین کا گھر اور کچن کے مسئلوں کے لیئے گھریلو ٹپس اور ٹوٹکوں کی طرف رجحان زیادہ بڑھ گیا ہے۔ ایک تو یہ کارآمد ہوتی ہیں اور دوسری اہم وجہ ان کو آزمانے کیلیئے آپ کے اضافی پیسے نہیں لگتے بلکہ گھر میں موجود سامان سے ہی کام بن جاتا ہے۔

آج بھی ہم ایسی ہی ایک کمال کی ٹپ لائے ہیں جس سے آپ گھر اور کچن دونوں میں آزما سکتی ہیں۔

تو سب سے پہلے جانتے ہیں پیاز اور ماچس کی تلی کو آپس میں ملانے سے کیا ہوتا ہے؟

جیسا کہ گھروں میں چھپکلیوں اور لال بیگوں کا آنا جانا تو لگا ہی رہتا ہے، چاہے ان کو روکنے کی کتنی بھی کوشش کیوں نہ کرلو یہ کہیں نہ کہیں سے آہی جاتے ہیں پھر خواتین ان پر کافی پیسہ بھی خرچ کرتی ہیں۔

ان سارے مسئلوں اور خرچوں سے بچنے کیلیئے بتائی گئی ٹپ آزما کر دیکھیں۔

کیڑے مکوڑوں اور چھپکلی بھگانے کیلیئے:

آپ جب کھانا بنانے کیلیئے پیاز کا ستعمال کرتے ہیں تو اس کے چھلکوں کو پھینکیں نہیں بلکہ اٹھا کر رکھ دیں کیونکہ یہ بھی آپ کے کام آسکتے ہیں، اور وہ ایسے کہ

۔ ایک برتن میں 2 گلاس پانی ڈال کر اس میں پیاز کے چھلکیں ڈال کر پکائیں

۔ جب پانی کا رنگ تبدیل ہونے لگے تو اس میں 4 ماچس کی تیلیاں ڈال کر 5 سے 7 منٹ تک مزید پکائیں

۔ اسکے بعد چولہا بند کر کے ماچس کی تیلیوں کا مصالحہ نکال کر پیاز کے چھلکوں والے پانی میں اچھے سے مکس کرلیں

۔ پانی جب تھوڑا ٹھنڈا ہوجائے تو اسے ایک اسپرے بوتل میں بھر کر رکھ دیں

۔ اب جہاں جہاں بھی کیڑے مکوڑے، لال بیگ یا چھپکلی نظر آئے وہاں اس اسپرے کا چھڑکاؤ کردیں

۔ اسکے علاوہ تمام ممکنہ جگہوں پر جہاں آپ کو لگتا ہے کہ یہ سارے حشرات آتے ہیں یا آسکتے ہیں، وہاں لازمی یہ اسپرے کریں

۔ اس ٹپ کو کرنے کے بعد فرق آپ کو خود نظر آئے گے۔

You May Also Like