واشنگ مشین میں فوائل کی بال بنا کر ڈالنے سے کیا ہوتا ہے؟ فوائل پیپر میں چُھپے کچھ ایسے راز، جو آپ کے کپڑوں کے لیے فائدے مند ہیں

آج اگر اپ بھی کپڑے دھونے کے لیے مشین لگانے والی ہیں تو بس یہ ٹپ آپ کے خوب کام آئے گی۔ آج ٹپس ایند ٹرکس میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں المونیم فوائل کی ایک بال بنا کر واشنگ مشین میں کپڑے دھوتے ڈال دیں۔ یہ المونیم آپ کے لیے مددگار کیوں ہے؟ چلیے بتاتے ہیں آپ کو اس کے شاندار فائدے:

المونیم فوائل کی بال واشنگ مشین میں:

المونیم فوائل کی بال بنا کر کپڑے دھونے کی مشین میں ڈالنے سے آپ کو 2 بڑے فائدے ہوں گے ایک فائدہ تو یہ اس فوائل میں الیکٹرولائٹس کی خصوصیات ہوتی ہیں جو کپڑوں کے اندر سے مٹی اور دھول کے ساتھ ساتھ داغ دھبوں کو فوری صاف کرنے میں مدد دیتی ہیں اور دوسرا بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر کپڑوں کے دھاگے نرم پڑ جائیں اور دھلائی کی وجہ سے یہ بے رونق ہو رہے ہیں تو فوائل سے ان کے دھاگوں کی نمی ختم ہو جاتی ہے اور پرانے کپڑے بھی نئے جیسے لگتے ہیں۔

المونیم فوائل ڈرائر میں ڈالنے کا فائدہ::

کپڑے سکھانے کے لیے ڈرائر میں المونیم فوائل کی بال ڈالنے سے کپڑے جلد خُشک ہو جائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ اگر کسی کپڑے پر کاغذ یا گلے بنانے والی چپس بٗکرم چپک گئی ہوگی تو وہ بھی الگ ہو جائے گی۔

You May Also Like