روٹی ہر گھر میں بنتی ہے اور یہ ہم سب کی بنیادی ضرورت ہے۔ چاول کے شوقین افراد بھی روٹی کو لازمی اپنی ایک دن کی غذا میں شامل کرتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ غذائیت سے بھرپور جسم کو طاقت و توانائی دینے والی غذا روٹی ہی ہے۔ روٹی میں اتنے فائدے چھپے ہیں کہ اس کو کوئی کھانا چھوڑ نہیں سکتا۔ لیکن روٹی کو پکاتے وقت اس کو گیس پر براہِ راست سیکنا جان لیوہ ہوسکتا ہے۔
گیس کے چولہے پر کھانا پکانا ایک عام بات ہے ہم سب ہی استعمال کرتے ہیں۔ گیس میں چونکہ acrylamide and polycyclic aromatic hydrocarbons (PAHs) کیمیائی اجزات اور گیسز کا استعمال ہوتا ہے جس کی وجہ سے براہِ راست اس پر پکنے والی روٹی کینسر کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ اس گیس میں کینسر کے انزائمز پائے جاتے ہیں۔
اگر آپ بھی روٹی کو بناء توے یا کسی بڑے سٹیل کے گول پیڈ کے بنا بناتی ہیں تو یہ غلطی نہ کریں اور توے پر ہی روٹی کو پکا کر کھائیں۔ روٹی کی غذائیت اور افادیت کو ضائع ہونے سے بچائیں تاکہ کھانا بھی جلد ہضم ہو اور روٹی جسم کی بنیادی ضروریات کو بھی پوری کرسکے۔