لال بیگ نے جینا حرام کر دیا ہے تو اگربتی کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کرنا نہ بھولیں، طریقہ جانیں زندگی آسان کریں

کچن میں روزمرہ استعمال کی کئی چیزیں ہم سب ہی رکھتے ہیں جن میں سے ایک اہم چیز اگربتی بھی ہے۔ جو لوگ گھروں مین اگربتی نہیں رکھتے وہ بھی آج یہ ٹپ جان کر اس کو گھر میں رکھنا شروع کردیں گے۔ کیا آپ بھی گھر میں موجود کیڑے مکوڑوں، لال بیگ، ان کے بچوں اور چوہوں سے حد سے زیادہ پریشان ہوچکے ہیں؟ تو اب مزید ان کا حل تلاش کرنا چھوڑیئے اور اس بتائی گئی ٹپ کو استعمال کرکے فائدہ اٹھانا شروع کردیں جو بچائے آپ کا قیمتی وقت بھی اور پیسے بھی۔

٭ اگر بتی کو پانی میں بھگو کر کچن میں رکھ دیں اور اس میں ایک چمچ بورک پاؤڈر ڈال کر چھوڑ دیں۔ یہ وہ بہترین طریقہ ہے جس سے کچن میں نمی اور سیلن کا مسئلہ بھی کنٹرول ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ ہر قسم کے حشرات اور چھوٹے موٹے پرندوں سے بھی بچ جائیں گے۔

٭ اگر ٹائل پر کسی چیز کا نشان پڑ گیا ہے اور وہ صاف نہیں ہو رہا تو اگر بتی کا چُورا کرکے اس جگہ پر ڈال دیں اور خوب رگڑیں اس سے نشان بھی ختم ہوگا اور ٹائل بھی صاف ہو جائے گی۔ اسطرح دیواروں پر پڑنے والے نشانات بھی ختم ہو جائیں گے اور اگر واشنگ پاؤڈر کے ساتھ مکس کرکے نالیوں میں ڈال دیں تو ان کا کچرا بھی صاف ہو جائے گا۔

You May Also Like