انڈے ابلنے کے دوران ٹوٹ جاتے ہیں۔۔ اگر آپ بھی اسکا صحیح طریقہ نہیں جانتیں تو ابھی یہ ٹپ آزمائیں، جس سے انڈہ ٹوٹے بھی نہ اور چھلکا بھی آسانی سے اتر جائے

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ابلے ہوئے انڈے کے چھلکے اتارنے میں مشکل پیش آتی ہے اور انڈے کافی ٹائم تک ابالنے کے باوجود کچے رہ جاتے ہیں۔ اور یہی وجہ ہوتی ہے جو چھلکے صحیح سے نہیں اترتے اور انڈے کی شکل بھی خراب ہوجاتی ہے۔

بےشک انڈہ ابالنا نہایت آسان کاموں میں سے ایک کام ہے لیکن ہمارا انڈے ابالنے کا طریقہ کچھ غلط ہوتا ہے جس کے باعث ہمیں یہ مشکل پیش آتی ہے۔ آج ہم آپ کو اس کا صحیح طریقہ بتاتے ہیں جس کے استعمال سے انڈے کے چھلکے آرام سے اتریں گے اور اس کی شکل بھی خراب نہیں ہوگی۔

* انڈوں کو پانی میں ڈالیں اور چولہے پر رکھ دیں۔

* ایک ابال آنے کے بعد اس میں ایک چمچ کھانے کا سوڈا شامل کریں۔

* پانچ منٹ بعد ابلے انڈوں کا پانی پھینک دیں اور انڈوں کو نارمل پانی کے ذریعے ٹھنڈا کرلیں تاکہ توڑتے وقت ہاتھ نہ جلے۔

* اب آپ دیکھیں گی کہ انڈے کے چھلکے کتنے جلدی اور آرام سے اتر جائیں گے اور ابلنے کے دوران انڈا ٹوٹے گا بھی نہیں۔

You May Also Like