اب کپڑا سینے کے لئے سوئی اور دھاگے کی ضرورت نہیں ۔۔ جانیے کپڑا پھٹ جائے تو اسے بنا سوئی دھاگے کے کیسے منٹوں میں گھر پر ہی رفو کریں

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم کہیں جانے کے لئے کوئی کپڑا الماری سے نکالیں تو پتہ چلتا ہے کہ وہ پھٹا ہوا ہے۔ یا کہیں جانا ہو اچانک کسی جگہ یا کنارے سے کپڑے پھنس کے پھٹ جاتےہیں ۔ ایسے میں اب سلائی مشین نکالنا اور کپڑے کی سلائی کرنا ایک کوفت کا کام ہے دوسرے یہ کہ اگراس رنگ کا دھاگہ نہ ہو تو اور مشکل کام ہے۔ کہ کسی دوسرے رنگ کے دھاگے سے اس جگہ سلائی کریں تو وہ نمایاں ہوگی۔

اب ایسی صورتحال میں کیا حل نکالا جائے کہ کپڑا بھی رفو ہوجائے اور کسی کو پتہ بھی نہ چلے کہ کپڑا پھٹا تھا۔ اس کے لئے بہت آسان ٹپ ہے جو ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو بس دو چیزوں کی ضرورت ہوگی۔

چپکنے والی بکرم(اسٹچنگ بکرم)

استری

گھر میں اسٹچنگ بکرم ایک میٹر لا کر رکھ لیں یہ آپ کے بہت کام آئے گی، اور اس سے دسیوں دفعہ آپ رفو کا کام کر سکتے ہیں۔ کرنا صرف یہ ہے کہ جس جگہ سے کپڑا پھٹا ہے اس حصے کا ناپ لے کر اس بکرم کو کاٹ لیں اور اس سے زرا سا بڑا کاٹیں اور اس بکرم کو اب کپڑے کی اندر کی طرف رکھیں، اس کے اوپر کپڑے کوسیٹ کردیں جیسے کہ پھٹنے سے پہلے تھا۔ اسکو سیٹ کرنے کے بعد اب کپڑے کے اوپر گرم استری رکھ دیں، 40 سے 45 سیکنڈ تک استری رکھیں۔ اور لیجیے آپ کا کپڑا بالکل پہلے جیسا ہوگیا۔ اس کپڑے کو آپ کئی دفعہ دھوئیں گے جب یہ بکرم ختم ہوگی۔ لیکن ایمرجنسی میں یہ آپ کے بہت کام آئے گی۔ بعد میں اپنی سہولت سے سوئی دھاگے اور مشین سے سلائی کرلیں۔ یہ طریقہ آپ مردانہ اور زنانہ دونوں طرح کے کپڑوں میں استعمال کر سکتے ہیں۔

You May Also Like