بند کمروں میں ناگوار بو بھرجاتی ہے تو اسے کیسے ختم کریں؟ کمرے کو خوشبو دار بنانے کے چند طریقےجن سے مہمانوں کے سامنے شرمندگی اٹھانے سے بچا جاسکتا ہے

کسی کے بھی گھر جا کر گھرمیں داخل ہوتے ہی اگر آپ کو ناگوار بو کا سامنا کرنا پڑ جائے تو کیسا لگے گا؟ یقیناً ناگواری کا احساس ہوگا۔ کسی سے ملنے اور بات چیت کا مرحلہ تو بعد میں آئے گا، پہلے تو گھر میں گھستے ہی بو کی وجہ سے الجھن ہونے لگے گی، دل یہ چاہے گا کہ اس گھر سے جلدی نکل جائیں، چاہیں کتنا ہی بڑا یا سجا سجایا گھر ہو لیکن اگر ایسی کسی صورتحال کا سامنا ہو گا تو وہاں کی سجاوٹ یا کسی دوسری چیز پر دھیان بعد میں جائے گا پہلے تو بو پریشان کرے گی۔ بعض اوقات یہ بو کسی فرنیچر کی ہوتی ہے بعض اوقات کپڑوں یا کسی بھی اور چیز سے آتی ہے یا پھر کسی کے جوتوں وغیرہ کی ہو اوراگر گھر بند ہو یعنی اس میں ہوا کا گزر نہ ہو تو اس میں یہ بو بَس جاتی ہے۔

ٹپ 1:

اس بو کو ختم کرنے کے لئے ہم یہاں بہت ہی آسان طریقہ استعمال کر رہے ہیں جو ہر ایک بہت آسانی سے افورڈ بھی کر سکتا ہے اور اپنے گھر میں اپلائی بھی کرسکتا ہے۔ اس کے لئے آپ کو چاہیے:

ماسک ایک عدد

بیکنگ سوڈا آدھا کپ

ایک ماسک لے لیں اس کے ایک طرف کی ڈوری والا حصہ کاٹ کر الگ کر لیں ، اس سے ایک طرف سے ماسک کھل جائے گا۔ اب اس ماسک میں آدھا کپ بیکنگ سوڈا ڈال دیں اور کھلے ہوئے ماسک کے حصے کو کسی بھی ربر بینڈ یا اسی لاسٹک سے جو کہ ماسک سے علیحدہ کیا ہے اس سے اس کھلے حصے کو باندھ کر بند کردیں۔ اور دوسری طرف کی ڈوری کے زریعے اس پوٹلی کو کمرے میں یا واش روم میں یا کہیں بھی جہاں بو آرہی ہو وہاں لٹکا دیں۔ 10 منٹ میں بوبالکل ختم ہوجائے گی۔ ہے نا آسان حل ۔۔۔

ٹپ 2:

کموڈ یا ڈبلیو سی کی بدبو:

بعض اوقات کسی بھی مسئلے کی وجہ سے کموڈ یا ڈبلیو سی سے بو مستقل آتی رہتی ہے ۔ اور کسی بھی قسم کی ترکیب سے یہ بو ختم نہیں ہوتی تو ۔۔۔ اس مسئلے کے لئے بھی ہم بہت ہی آسان حل لے کر آئے ہیں اس کے لئے بھی آپ کو بس اک چیز کا استعمال کرنا ہے اور اس سے آپ کا واش روم مہکنے لگے گا۔ اور وہاں سے بو ختم ہوجائے گی۔

ماسک ایک عدد

لیموں 1 سے 2 عدد

ماسک کو ایک طرف سے کاٹ لیں اور اس میں لیموں کے 4 ٹکڑے کر کے ڈال دیں اب اس کھلے حصے کو بند کر کے اس پوٹلی کو فلش ٹینک کا ڈھکنا کھول کر اس میں ڈال دیں ۔ اب جتنی دفعہ بھی فلش کیا جائے گا ۔ وہاں لیموں کی مسحور کن مہک آئے گی اور واش روم کی بو بالکل ختم ہوجائے گی۔

You May Also Like