گلوب کا ایسا استعمال جس سے دھواں بھی نہ آئے اور مچھر بھی رہیں گھر سے دور ۔۔ جانیے سستا اور آسان طریقہ

اس وقت گھروں میں مچھر اور مکھیوں کی بہتات ہے، دن میں مکھیاں ہیں تو رات میں مچھر سونا مشکل کر دیتے ہیں۔ ایسے میں مچھروں کو بھگانے کے لئے ہمارے گھروں میں کوائل یا مچھروں سے بچاؤ کے لئے چھوٹی سی بوتل میں سلوشن آتا ہے جسے پلگ میں لگا کر جلا دیا جاتا ہے کہ اس سے مچھر بھاگ جاتے ہیں لیکن یہ صرف اشتہارات کی حد تک ہی ہوتا ہے، اصل میں مچھر بھگانا بڑا مشکل کام ہے۔

کمرشل بیس پر مچھروں کو بھگانے والے بلب، زیپراورمختلف نئی نئی چیزیں آگئی ہیں لیکن ایک تو اس کی قیمت بہت زیادہ ہے دوسرے یہ ہی ایک کی پہنچ میں نہیں کیونکہ یہ ہر جگہ دستیاب نہیں ہیں۔ ایسے میں کوائل کا ایک مسئلہ یہ ہے کہ اس کے دھویں سے اکثر لوگوں کو الرجی ہوتی ہے یا اس سے سانس میں تکلیف ہو جاتی ہے۔ ایسی صورت میں کیا کیا جائے۔ تو ہم آپ کو ایک ایسی آسان ٹپ بتائیں گے جس سے آپ کو کوائل جلائے بغیرمچھروں سے مکمل نجات مل جائے گی اور کسی قسم کے دھوئیں کو بھی برداشت نہیں کرنا پڑے گا۔

اس کے لئے ایک پلاسٹک یا شیشے کا کھلے منہ کا برتن لیں اس میں دو گلاس پانی ڈالیں۔ اب اس میں کسی بھی ٹوٹے ہوئے کوائل کے چند ٹکڑے توڑ کے ڈال دیں، جتنا اسٹرونگ سلوشن بنانا ہو اتنے ہی ٹکڑوں کی تعداد بڑھا دیں۔ اب اس میں تھوڑا سا کوئی بھی بام جو کہ سینے پہ کھانسی وغیرہ کے لئے ملا جاتا ہے وہ ڈال دیں اور اس کو کسی چیز سے ہلا دیں۔ اب اس کے اوپر کوئی پلاسٹک شیٹ لگا دیں اور کسی ٹوتھ پک یا سلائی سے 15، 20 سوراخ کر دیں اور اس برتن کو اس کمرے میں رکھ دیں جہاں سے مچھر بھگانا ہو۔ ان سوراخوں کے ذریعے کوائل اور بام کی خوشبو کمرے میں پھیلتی رہے گی اور مچھر اس خوشبو سے کمرے میں نہیں آئیں گے۔ اور آپ بغیر کسی دھوئیں اور پریشانی کے سکون کی نیند سو سکیں گے

You May Also Like