سردیاں آتے ہی سب سے پہلے الماریوں سے رضائی کمبل نکلنا شروع ہوجاتے ہیں، کیونکہ ہمارے یہاں اتنی سردی ہوتی نہیں ہے اسلیئے آدھے سے زیادہ سال وہ الماری یا پیٹی میں پڑے رہتے ہیں۔ جیسے ہی ہوا میں کھنکی محسوس ہوتی ہے تو ان کو نکال کر دھوپ دی جاتی ہے اور پھر ڈرائی کیلیئے بھیج دیا جاتا ہے جس کے دکان والا اچھے خاصے پیسے لے لیتا ہے۔
اسی لیئے آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ گھر میں آپ کمبل اور رضائی کیسے دھو سکتی ہیں واشنگ مشین میں، اسکا طریقہ کار نہایت آسان ہے تو آئیے شروع کرتے ہیں
مشین میں کمبل دھونے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ کمبل کا سائز کتنا ہے آیا وہ آپ کی مشین میں باآسانی دھل بھی پائے گا یا نہیں
۔ اگر مشین میں جگہ ہے تو آپ ایک وقت میں دو کمبل دھوسکتی ہیں، اور اگر کمبل بڑا ہے تو اسے اکیلے دھوئیں
۔ کمبل یا رضائی جو بھی ہے پہلے اسے اچھی طرح سے جھٹک کے کھول لیں، اس کے بعد مشین میں پانی بھر کے اسے اس میں ڈال دیں
۔ رضائی یا کمبل دھوتے وقت سرف کے بجائے لیکویڈ ڈٹرجنٹ کا استعمال کریں، ایک ڈھکن لیکویڈ مشین میں ڈال دیں
۔ اگر آپ کے پاس آٹومیٹک مشین ہے تو اس میں لیکویڈ ڈٹرجنٹ کا آپشن موجود ہوتا ہے وہاں اسے ڈال کر مشین کو اسٹارٹ کردیں
۔ آٹومیٹک مشین میں آپ کو اسٹارٹ کے بعد دوسرے آپشن بھی سلیکٹ کرنے پڑیں گے، اگر کمبل بھاری ہے تو آپ ہیوی کا بٹن دبائیں ورنہ نارمل کا
۔ مزید آپشن کی سیٹنگ اور کون سا کمبل آپ مشین میں دھو سکتے ہیں اور کون سا نہیں، یہ جاننے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں