استری ہر گھر میں روزانہ استعمال ہونے والی ایک عام چیز ہے۔ استری کیے بغیر گھر سے باہر تو جانا مشکل نہیں بلکہ نا ممکن ہے۔ لیکن استری کو جلانے سے بجلی کے بل میں اضافہ بھی اسی صفائی سے ہوتا ہے جتنی صفائی سے استری ہمارے کپڑوں کو سیدھا کرتی ہے۔
استری کو جب بھی جلائیں اس وقت آپ نے غور کیا ہوگا کہ اس کے ماتھے پر بنا ہوا تھرموسٹیٹ جس پر ٹیمپریچر لکھا ہوا ہوتا ہے جوں ہی بٹن ایک نمبر پر جاتا ہے استری کا بلب آن ہو جاتا ہے لیکن جیسے ہی اس کو کم کیا جاتا ہے وہ بلب بند ہو جاتا ہے۔ دراصل اس کی وجہ یہ ہے کہ کاریگر استری کو سیٹ کرتے ہیں تاکہ وہ کپڑے زیادہ ہ جلائے۔ تیز استری جتنی جلدی کپڑے جلاتی ہے اتنا ہی بل میں اضافہ بھی کرتی ہے۔
اگر 1 نمبر پر پہنچنے سے قبل ہی بلب آن ہو جائے تو سمجھ جائیں کہ یہ تیزی سے بجلی کے یونٹ استعمال کرنے والی استری ہے، جس کی سیٹنگ کرنے کے لئے آپ کو ایک پیچ کس اور ایک ٹیسٹر کی ضرورت ہے۔ اس کی آسان سیٹنگ کا طریقہ مندرجہ ذیل ویڈیو میں موجود ہے :
٭ کپڑوں کو استری کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اگر لان کے کپڑے ہیں تو ہلکی استری رکھیں، اگر ریشمین ہیں تو مزید کم کرلیں اگر کاٹن یا لیلن کے کپڑے ہوں تو تھرمو سٹیٹ کو آگے کی جانب بڑھا لیں۔
ایک بات کا خاص خیال رکھیں کہ اگر کپڑوں میں سلوٹیں بہت زیادہ آئی ہوئی ہوں اور آپ انہیں استری کرنے لگیں تو بہتر ہے کہ ان پر پانی کا چھینٹا مر کر ایک مرتبہ جھٹک لیں اور پھر کریں ، یوں استری بھی جلدی ہو جائے گی اور زیادہ یونٹ کا استعمال بھی نہیں ہوگا۔ یہ کچھ ایسی گھریلو ٹپس ہیں جو ایک عام صارف استعمال کرسکتا ہے۔