سردیاں آجائیں اور گرم کپڑوں کی خریداری شروع نہ ہو، ایسا تو ہو نہیں سکتا۔ ہمارے یہاں ایک بہت بڑا طبقہ سردیوں کے گرم کپڑے لینے لنڈا مارکیٹ کا رخ کرتا ہے کیونکہ وہاں جیکٹ، کمبل، اور رضائیاں وغیرہ بہت اچھی مل جاتی ہیں وہ بھی سستے داموں میں۔
لںڈا مارکیٹ میں کپڑے تو اچھے ملتے ہیں لیکن ان میں ایک مسئلہ ہوتا ہے اور وہ ہے ان میں آنے والی مخصوص بُو جو کافی ناگوار لگتی ہے اور آسانی سے ایک بار دھلنے پر جاتی بھی نہیں۔
آج ہم آپ کو ایک آسان سا اسپرے بنانا سکھا رہے ہیں، جس کے استعمال سے لنڈا کے کپڑوں کی بُو کے ساتھ ساتھ الماری میں رکھے پچھلے سال کے گرم کپڑوں اور کمبل کی بدبو بھی دور ہوجائے گی۔
اسپرے بنانے کا طریقہ:
۔ 2 لیموں کو کاٹ کر ان کا رس نکال لیں
۔ ایک گلاس پانی میں لیموں کا رس چھان کر ڈال دیں
۔ اسکے بعد کمفَرٹ لیکویڈ جو مارکیٹ میں آسانی سے مل جاتا ہے، اسکا آدھا ڈھکن اس پانی میں شامل کر کے اچھے سے مکس کرلیں
۔ ایک اسپرے بوتل میں آدھا پانی بھر کر اس میں یہ مکسچر اور ایک چمچ سرکہ ڈال کر ہلائیں
استعمال کرنے کا طریقہ:
۔ رضائی یا کمبل پر اسپرے کو چاروں طرف اچھی طرح چھڑک کر 2 سے 3 گھنٹے کیلیئے دھوپ میں چھوڑ دیں
۔ اگر کپڑوں یا جیکٹ کی بُو دور کرنی ہے تو پہلے اسے الٹا کرلیں، پھر ہینگر میں لٹکا کر اس پر اسپرے کریں
۔ اسی طرح ساری لنڈا کی چیزوں اور الماری میں رکھے پچھلے سال کے کپڑوں کے ساتھ کریں اور اسے دھوپ میں رکھ دیں، نہ صرف کپڑوں کی بدبو ختم ہوگی بلکہ ان میں خوشبو بھی آجائے گی۔