چولہے میں یہ انجیکشن لگانے سے گیس کی کمی کیسے دور ہوگی؟ گیس لوڈشیڈنگ سے پریشان خواتین کیلیئے نیا طریقہ

گیس کی لوڈشیڈنگ پاکستانی خواتین کے لیے سب سے بڑی مشکل ہے کیونکہ بچے بھوکے پیٹ اسکول جارہے ہوتے ہیں یا تو رات دیر کو اٹھ کر ان کیلئے کھانا بنا کر رکھنا پڑتا ہے۔ حد تو یہ ہے کہ آج کل کھانا گرم کرنے کے لیے بھی گیس نہیں ہوتی۔

گیس کی اس لوڈشیڈنگ سے ہم لوگ ہر سال ہی پریشان رہتے ہیں کیونکہ پریشر کم سے کم کر دیا جاتا ہے۔ جب گیس آ بھی رہی ہوتی ہے تو وہ اس قابل نہیں ہوتی کہ جلدی سے ایک کپ چائے ہی تیار کرلی جائے۔ سب سے بڑی مشکل کی بات یہ ہے کہ اس موسم میں اگر کوئی مہمان آ جائیں تو زیادہ شرمندگی ہوتی ہے۔

اکثر گیس تو پوری آرہی ہوتی ہے لیکن آپ کو وہ کم محسوس ہوتی ہے اور کھانا بنانے میں بھی وقت زیادہ درکار ہوتا ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ چولہے کے برنر میں موجود چھوٹے چھوٹے سوراخوں میں بھی کچرا گھس جاتا ہے اور اس کچرے کی وجہ سے گیس ٹھیک سے برتن تک نہیں پہنچ پاتی۔

آئیے آپ کو ایک نیا طریقہ بتاتے ہیں اس مسئلے کے حل کا

برنر کی صفائی ٹھیک سے نہ کی جائے تو بھی گیس ٹھیک سے نہیں لگتی چولہے میں اور یہ گیس کے ضیاع کی ایک بڑی وجہ ہے لہٰذا آپ چولہے کے برنر کو نکال لیں اور ایک انجیکشن میں لیموں کا رس، نمک اور سرکے کو مکس کرکے ڈالیں اور انجیکشن کی سوئی کو برنر پر موجود سوراخوں پر ڈالیں اور روئی کی مدد سے اس کو ویڈیو میں دکھائے گئے طریقے سے صاف صفائی کریں اور خُشک ہونے کے بعد استعمال کریں، اس سے یقیناً گیس کا پریشر بڑھ جائے گا اور آپ آسانی سے اس کو استعمال کرسکیں گے۔

You May Also Like