یاسر حسین نے آج تک اپنی بیوی اقراء عزیز کا ایک بھی ڈرامہ کیوں نہیں دیکھا؟ انٹرویو میں بتادیا

یاسر حسین ایک مشہور اوربا کمال پاکستانی میزبان اور اداکار ہیں، جنھوں نے اپنی محنت کے بل بوت انڈسٹری میں اپنا نام اور پہچان بنائی ہے۔ انہوں نے چند پروجیکٹس کے لیے لکھا بھی ہے اور اب معروف کامیڈین اور اداکار اپنے پہلے ڈرامے "کوئل" کے ساتھ ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ چکے ہیں۔

انہوں نے ایک اور ڈرامہ 'ایک تھی لیلیٰ' کی ہدایت کاری کی ہے جس میں ان کی اہلیہ اقراء عزیز سمیت شاندار کاسٹ ہے۔ ڈرامہ ایکسپریس ٹی وی کے لیے ہے اور یہ ایک قتل کا معمہ ہے جس کی 5 اقساط ہیں۔

حال ہی میں، یاسر حسین نے ٹیلی ویژن پر اپنی اہلیہ کے کسی بھی ڈرامے کو نہ دیکھنے کے بارے میں کھل کر بتایا ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ اقراء عزیز کے ڈرامے نہیں دیکھتے؟ انہوں نے کہا کہ، "میں ٹیلی ویژن پر ایک بھی ڈرامہ نہیں دیکھ سکتا، میں کسی کے ڈرامے نہیں دیکھتا، میں اتنے لمبے ڈرامے نہیں دیکھ سکتا، وہ بہت وقت کھاتے ہیں۔ میں لمبی بین الاقوامی سیریز بھی نہیں دیکھتا، درحقیقت مجھے طویل دورانیے کے شوز پسند نہیں ہیں۔ میں نے رانجھا رانجھا کردی کی شوٹنگ دیکھی، میں نے رقیب سے کی ایک قسط دیکھی، میرے خیال میں ڈراموں میں بہت وقت لگتا ہے اور میں اتنے لمبے سیریل نہیں دیکھ سکتا۔

ان کے اس بیان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے، کیا آپ کو لگتا ہے کہ انہیں اقراء کے بلاک بسٹر ڈراموں جیسے خدا اور محبت اور سنو چندا کو دیکھنا چاہیے؟

You May Also Like