ونیزہ احمد کی شادی میں ان کا حق مہر کتنا تھا؟ اداکارہ نے بتا کر سب کو حیران کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سُپر ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے ایکٹنگ کریئر اور نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

بین الاقوامی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں ونیزہ احمد نے اپنے حالیہ ڈرامے سے نکاح کے وائرل سین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ان کے کیا حقوق ہیں، یہ خواتین کو معلوم ہونا چاہیے اور انہیں اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنی چاہیئے۔

انہوں نے بتایا کہ نکاح کے وقت لڑکی کو نکاح نامے کے حوالے سے بتایا ہی نہیں جاتا، نہ اس سے پوچھا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنے نکاح کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھ جیسی پڑھی لکھی اور بااختیار عورت جب اپنے نکاح کے وقت کچھ بول نہیں سکی، میری والدہ نے میرا حق مہر 24 روپے رکھا تھا جس کا مجھے بعد میں علم ہوا، اس وجہ سے میں ان سے لڑی بھی کہ انہوں نے میرے بارے میں نہیں سوچا آج کے دور میں 24 روپے کا کیا آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نہیں بول سکی تو ہمارے معاشرے میں کئی کم پڑھی لکھی اور کسی دوسرے پر انحصار کرنے والی خواتین کیسے اپنے لئے آواز اُٹھائیں گی۔

خیال رہے کہ ان کی شادی 2010 میں ان کے دیرینہ دوست علی افضل ملک سے ہوئی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی عنائیہ ملک ہے۔

You May Also Like