بالی وڈ ہیروئین اتھیا شیٹی کی شادی کرکٹر کننا نور لوکیش سے ہوئی تو ان کے پہنے گئے لہنگے کی بھی خوب واہ واہ ہوئی۔ سنیل شیٹی کی صاحبزادی نے اپنی شادی کے موقع پر ہلکے گلابی رنگ کا لہنگا پہنا تھا جس نے دیکھنے والوں کی نگاہوں کو خیرہ کردیا۔
اتھیا شیٹی کی شادی کا لہنگا بھارت کی مشہور ڈیزائنر انامیکہ کھنہ نے ڈیزائن کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ گلابی شاہانہ جوڑا چکنکری کا ہے جسے دلہن کی پسند کے مطابق خاص طور پر تیار کیا گیا۔ اس جوڑے کو بنانے میں 10 ہزار گھنٹے یعنی تقریباً ایک سال کا وقت لگا۔ انامیکہ اس لباس کو “محبت کی محنت“ کا نام دے رہی ہیں۔
چکن کاری کے علاوہ لباس میں سلک اور آرگنزا سلک کا کپڑا استعمال ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ڈیزائنر انامیکہ کے تیار کردہ جوڑوں کی قیمت کئی لاکھ ہوتی ہے۔ وہ کئی بھارتی مشہور اداکاراؤں کے شاری کے جوڑے تیار کر چکی ہیں۔ اتھیا شیٹی نے گلابی لباس کے ساتھ خوبصورت کندن کا زیور پہن رکھا تھا۔
اتھیا شیٹی کے والد سنیل شیٹی نے اپنی بیٹی ایک پورا عالیشان اپارٹمنٹ کی تحفے میں دے دیا جس کی مالیت 50 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
سپر اسٹار سلمان خان جو کہ سنیل شیٹی کے بہت قریبی دوست ہیں انہوں نے اتھیا شیٹی کو ایک کروڑ 78 لاکھ روپے کی آڈی کار تحفے میں دی ہے۔
سنیل شیٹی کے ایک اور قریبی ساتھی جیکی شروف نے اتھیا شیٹی کو ایک خوبصورت سوئس لگژری گھڑی اور مہنگی ترین جیولری تحفے میں دی۔ گھڑی کی قیمت 30 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
دوسری جانب کے ایل راہول کے دوست اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی مہنگے ترین تحفہ دینے کی فہرست میں پیچھے نہ رہے۔ انہوں نے اپنے دوست کے ایل راہول کو 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کی بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دی ہے۔ مہندر سنگھ دھونی نے راہول کو 80 لاکھ روپے کی کاواساکی ننجا بائیک بھی تحفے میں دی ہے۔
بالی ووڈ کے جانے مانے اداکار ارجن کپور کی جانب سے اتھیا شیٹی کو ان کی شادی کے تحفے میں ایک کروڑ 5 لاکھ مالیت کا ہیرے کا کڑا دیا ہے۔