کوئی شادی کا جوڑا پہن کر امتحان دینے گئی اور کوئی رسم چھوڑ کر کام کرنے بیٹھ گئی۔۔۔ ویڈیو وائرل

آئے دن سوشل میڈیا پر شادی بیاہ کے موقع پر دلہا دلہن کی طرح طرح کی ویڈیوز سامنے آرہی ہوتی ہیں۔ کسی میں دلہن اپنے پسندیدہ گانا نہ چلانے پر ہال میں جانے سے انکار کر دیتی ہے۔ کبھی دلہا دلہن اسٹیج پر پش اپس لگانے کا مقابلہ شروع کر دیتے ہیں۔

شادی کے شادی کی ساڑھی میں ملبوس دلہن امتحان دینے کالج پہنچ گئی

بھارتی ریاست کیرالہ کی شری لکشمی انیل شادی کی ساڑھی میں ملبوس اسٹیتھو اسکوپ پہنے فزیو تھراپی کے پریکٹیکل امتحان میں شرکت کیلیے کالج پہنچ گئی۔ شری لکشمی انیل، بیٹھانی نواجیون کالج آف فزیوتھراپی کی طالبہ ہیں۔ جب آپ کا پریکٹیکل امتحان آپ کی شادی کے دن ہو تو آپ کیا کریں گے؟ دلہن بنی کیرالہ کی شری لکشمی نے دونوں کام ایک ساتھ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دلہن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں وہ اپنی شادی کے لباس میں پریکٹیکل کیلیے لیب کوٹ اور اسٹیتھو اسکوپ کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہے۔ وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لکشمی نے پیلے رنگ کی شادی کی ساڑھی زیب تن کی ہے، زیورات میں لدی اور میک اپ سے بھرے چہرے کے ساتھ امتحانی ہال میں داخل ہوتی ہیں، وہاں موجود ہم جماعت اسے دیکھ کر ہنسنے لگتے ہیں۔ ویڈیو میں لکشمی جیسے ہی کمرہ امتحان میں داخل ہوتی ہے تو اپنے دوستوں کی طرف دیکھ کر شرما کر ہنستی ہے جس پر ہال میں موجود تمام ساتھی بھرپور تالیوں کے ساتھ اس کا استقبال کر رہے ہیں۔ اس دوران لکشمی کا ایک دوست اس کی ساڑھی کے فال کو ایڈجسٹ کرنے میں اس کی مدد کرتا ہے اور دوسرا اس کے گلے میں اسٹیتھوسکوپ ڈالتا ہے۔ امتحان کے بعد دلہن باہر نکل کر اپنی ماں کو گلے لگاتی نظر آتی ہے۔

دلہن امتحان دینے پہنچ گئی

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن شادی کا جوڑا پہن کر امتحان دینے پہنچ گئی۔

بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی لڑکی شیوانی اپنے شوہر کے ساتھ امتحان دینے گئی اور پرچہ دینے کے بعد شادی کی تقریب میں پہنچی۔

شیوانی نے بتایا کہ امتحان دینے کے اس فیصلے میں میرے شوہر میرا ساتھ دیا تھا۔

شادی کے دوران باس کا فون

جبکہ چند ماہ قبل ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں شادی کی تقریب میں موجود دلہن کو فون آنے پر سب کام چھوڑ کر لیپ ٹاپ لے کر مصروف ہوگئی تھی۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عروسی لباس میں ملبوس خاتون لیپ ٹاپ اور فون پر آفس کے کام میں اتنا مصروف ہے کہ اس نے اپنے ساتھ بیٹھنے والے دلہا پر بھی دھیان نہ دیا۔

جبکہ کہا جارہا ہے کہ دلہن کو اپنے باس کی کال موصول ہوئی تھی۔ جس پر آفس کا کچھ ضروری کام کرنا پڑا تھا۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلہن کے اس عمل کو سراہ جارہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو ایک سال قبل ریکارڈ کی گئی تھی، جو کہ چند ماہ قبل پھر سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

You May Also Like