مشہور اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے قریبی دوست عادل خان دُرانی سے کورٹ میرج کرلی۔ دونوں کے درمیان اچھی دوستی تھی، مگر کچھ دنوں پہلے راکھی نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ میرا اب شادی کرنے کا دل نہیں کر رہا، اداکارہ اور عادل کے درمیان تلخ کلامی اور لڑائیاں خوب ہوئیں مگر اب دونوں نے شادی کرلی۔ ان کی شادی کی خبر اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس پر کمنٹ کرتے ہوئے مداحوں نے سوال کیا کہ دونوں کا مذہب الگ ہے تو شادی کیسے ہوئی؟ یہاں ایک مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ راکھی نے مانگ میں سندور نہیں لگایا ہوا تو کیا یہ دوپٹہ اوڑھ کر عادل کے مذہب کو اپنا چکی ہیں؟
راکھی نے اسلام قبول کر لیا ہے ان کے کلمہ پڑھنے اور نکاح کی ویڈیو بھارتی و پاکستانی میڈیا پر چھا گئی ہے۔ انہوں نے اپنا اسلامی نام فاطمہ رکھا ہے۔