یہ کیسی نماز ہے جس میں ٹانگیں نظر آرہی ہیں ۔۔ راکھی ساونت کی نامناسب لباس میں نماز پڑھنے کی ویڈیو، سوشل میڈیا صارفین بھڑک گئے

راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے کے بعد روزہ اور نماز کو جاری رکھا ہوا ہے وہ مختلف ویڈیوز بناتی رہتی ہیں کبھی نماز پرھتے ہوئے تو کبھی روزہ افطار کرتے ہوئے لیکن ان کی یہ ویڈیو بہت زیادہ تنقید کا شکار ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی نے اونچی اور چست شلوار پہن کرھی ہے جس میں ان کی ٹانگیں دکھائی دے رہی ہیں۔ لوگوں نے اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کوئی نماز نہیں ہوتی آپ پہلے اسلام کا مطالعہ کریں، اس کو جانیں، سیکھیں اور سمجھیں پھر مسلمان ہونے کا دعویٰ کریں۔

راکھی کو کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام کا مذاق کیوں اڑا رہی ہو؟ تم نے اسلام قبول کیا ہے اگر تو رمضان میں تو اس کا خاص خیال رکھو ورنہ تمہاری عبادتوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

You May Also Like