ساتھ خوش تو ہیں لیکن اولاد کی نعمت سے محروم ہیں، ہمایوں سعید اور ثمینہ کی جوڑی ہر شادی شدہ جوڑے کے لئے مثال کیوں بن گئی؟

ساتھ خوش تو ہیں لیکن اولاد کی نعمت سے محروم ہیں، ہمایوں سعید اور ثمینہ کی جوڑی ہر شادی شدہ جوڑے کے لئے مثال کیوں بن گئی؟

ہمایوں سعید پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی ایک جانی مانی شخصیت ہیں، وہ اپنا ہر کردار بہت شدت اور ایمانداری سے نبھاتے ہیں۔ ان کو دیکھتے ہوئے ایک نسل جوان ہوئی ہے اور آج بھی وہ اس قدر خوبرو ہیں کہ ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہی ہو رہا ہے۔

ہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ سے متعلق انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ ثمینہ سے شادی کے لیے بہت آنسو بہائے تھے۔ معروف ڈائریکٹر فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ میں ثمینہ کو بے حد پسند کرتا تھا، کافی عرصہ میری اور ثمینہ کی بات چیت رہی۔

اداکار نے بتایا کہ جب شادی کا وقت آیا اور ہمیں شادی کا طے کرنا تھا تو میں رونے لگا کہ کہیں اس کی شادی کہیں اور نہ ہو جائے، میں نے کہا مجھے اسی سے شادی کرنی ہے۔ ہمایوں سعید نے بتایا میرے والدین نے مجھ سے کافی لڑائی کی، ماں باپ بولتے تھے کہ ابھی تمہاری شادی کا وقت نہیں ہے لیکن بالآخر ہماری شادی ہوگئی۔ واضح رہے کہ ہمایوں سعید ثمینہ ہمایوں کے ساتھ سن 1995 میں رشتہ ازداج میں منسلک ہوئے تھے۔

ہمایوں سعید کے ہاں اولاد نہیں ہے لیکن پھر بھی ان کی اپنی بیگم کے لئے محبت کم نہیں ہوئی جو ہمارے معاشرے کے لوگوں کے لئے ایک بہترین مثال ہے۔ کیونکہ عموماً مرد حضرات پسند کی شادی کرنے کے باوجود اولاد نہ ہونے کی وجہ سے عورت کو ذمہ دار ٹہرا دیتے ہیں جس سے رشتوں میں خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔ لہٰذا قدرت کے فیصلوں کو قبول کرنے اور پیار محبت سے زندگی گزارنے میں ہی سب کی بھلائی ہے یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین اور ہمایوں کے مداح انہیں بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔

You May Also Like