امجد صابری کی بڑی بیٹی حورین امجد صابری کا نکاح 24 دسمبر کو لاہور میں انجام پایا جس میں گھر والوں، قریبی رشتے داروں اور شوبز شخصیات میں سے مایا خان اور عروج نے شرکت کی۔
حورین کی مہندی میں جب والد کی قوالی پڑھی گئی تو تمام شرکاء امجد کی یاد میں رو پڑے، بیٹا بھی جذبات پر قابو نہ رکھ پایا اور اپنے والد کی یاد میں بہت رویا وہیں مایا بھی اپنے ساتھی قوال کی یاد آج تک نہ بھلا سکیں۔
حورین کا نکاح قریبی حال میں کیا گیا۔ ان کے شوہر کا نام محمد موسیٰ ہے۔ نکاح کے وقت بھی مایا خان نے اپنی شرکت یقینی بنائی اور خوشی سے تمام رسومات میں حصہ لیا۔