بالی ووڈ اسٹار کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس میں پھیرے لے کر ہمیشہ ساتھ رہنے کا عہد کرلیا، سدھارتھ ملہوترا نے کیارا کو شادی پر مہنگی ترین انگوٹھی پہنائی جبکہ نئے جوڑے کو شادی پر مہنگے تحائف سے بھی نوازا گیا۔
دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں شادی کے موقع پر دلہا اور دلہن نے لباس کیلئے چاندی، سنہری اور گلابی رنگوں کا انتخاب کیا جبکہ سدھارتھ ملہوترانے کیارا کو شادی پر ایسی انگوٹھی دی جس نے مہمانوں کے ساتھ ساتھ مداحوں کی توجہ بھی حاصل کرلی ہے۔
سیلیبریٹی نیوز کے مطابق سدھارتھ ملہوترانے کیارا کیلئے بالی ووڈ میں اب تک کی سب سے مہنگی انگوٹھی خریدی ہے، یہ انگوٹھی لگژری برانڈ ہیری ونسٹن سے لی گئی ہے، بالی ووڈ اسٹار وکی کوشل، رنبیر سنگھ اور ویرات کوہلی نے بھی اپنی شادی کیلئے یہیں سے انگوٹھیاں لی تھیں۔
کیارا کی انگوٹھی دوسرے ستاروں سے زیادہ مہنگی ہے کیونکہ یہ انگوٹھی ہیری ونسٹن برانڈ کی ویڈنگ کلیکشن ہارمنی سے منتخب کی گئی ہے اور اس انگوٹھی میں تکونہ سرخ ہیرا جڑا ہے جو اس انگوٹھی کو اب تک بھارتی ستاروں کو ملنے والی انگوٹھیوں سے خاص بناتا ہے۔
پلاٹینم میں جڑے روبی کے سرخ ہیرے کی اس انگوٹھی کی قیمت 25 ہزار ڈالر ہے جو کہ بھارتی کرنسی میں تقریباً 20 لاکھ جبکہ پاکستان میں یہ قیمت تقریباً 70 لاکھ کے قریب بنتی ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل عالیہ بھٹ کو شادی پر ملنے والی انگوٹھی کی قیمت تقریباً 18 لاکھ روپے تھی۔
مہمانوں اور دوستوں نے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا کو شادی کے موقع پر مہنگی گاڑیاں، جیولری اوردیگر مہنگے تحائف سے بھی نوازا ہے۔
سیلیبریٹی نیوز کے مطابق سلمان خان نے نئے جوڑے کو نئی بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دی جس کی قیمت 2 کروڑ روپے ہے، وکی کوشل نے کیارا کو ایک کروڑ روپے کا ہیروں کا ہار دیا۔ امبانی خاندان کی رکن ایشا امبانی نے کیارا اور سدھارتھ کو شادی پر دو کروڑ روپے کا ہیروں کا گلدان دیا۔
شاہد کپور نے کیارا اور سدھارتھ کو 11 لاکھ روپے کا ہنی مون ٹرپ کا گفٹ کیا، شردھا کپور نے سونے کا 70 لاکھ روپے کا وائن سیٹ دیا۔ کرن جوہر نے کیارا کو 70 لاکھ روپے کا بیگ دیا، سدھارتھ کو 50 لاکھ کی جیکٹ گفٹ کی۔
اداکار کارتک نے کیارا کو ہیروں کا 80 لاکھ کا ہار دیا، اکشے کمار نے دونوں کو ہیروں کا فریم دیا جس کی قیمت ایک کروڑ ہے، ورون دھون نے کیارا کو گوچی کا 70 لاکھ روپے کا بیگ دیا، کترینہ کیف نے سدھارتھ اور کیارا کو گھڑی کا سیٹ دیا جس کی قیمت 70 لاکھ کے قریب تھی۔
دنیا میں کسی سے کے ساتھ نیکی کی ہو تو انسان اسے ہمیشہ یاد رکھتا ہے اور سب کے آگے اس کے قصیدے پڑھتا ہے۔ تو بالکل اسی طرح گزشتہ دن شادی کے بندھن میں بندھنے والی کیارا اڈوانی جنہیں آج پوری دنیا مشہور بھارتی اداکارہ کے طور پر جانتی ہے پر آپ سب یہ نہیں جانتے کہ ان کا سلمان خان سے کیا رشتہ ہے؟
ویسے تو کیارا کا فلمی دنیا میں کوئی رشتےدار یا پھر ماں باپ نہیں مگر پھر بھی آج ان کا جو یہ مقام ہے وہ صرف سلمان خان کی وجہ سے ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سلمان خان ان کی والدہ کے پرانے دوست ہیں اور اکثر دونوں ایک ساتھ سائیکل بھی چلایا کرتے تھے۔ یہی نہیں جب سلمان خان کی عمر 19 سال تھی تو انہیں کیارا کی آنٹی شاہین جعفری پسند آ گئیں۔
پر کچھ وقت ساتھ رہنے کے بعد دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں مگر اب بھی سلمان کے اس خاندان کے ساتھ بہت قریبی تعلقات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کیارا کو فلمی دنیا میں لانے والے بھی سلمان ہی ہیں۔ یہاں آپکو ایک اور حیرت انگیز بات یہ بتاتے چلیں کہ کیارا کا اصل نام عالیہ اڈوانی ہے۔ مگر انہیں سلمان خان نے کہا کہ تم نام تبدیل کر لو۔
کیونکہ لوگوں کو بہت مسئلہ ہوگا تمہیں پہچاننے میں کہ عالیہ بھٹ اور عالیہ اڈوانی کون ہیں۔ پھر انہوں نے نے ہی کیارا نام منتخب کیا جو مجھے پسند آیا اور یہی نام میں نے رکھ لیا۔ آگے بڑھنے سے پہلے آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اب کیارا نے شادی اپنے خوابوں کے ہیرو و مشہور اداکار سدھارتھ ملہوترا سے 7 فروری 2023 کو کی۔
جبکہ پہلے ان کی شادی 6 فروری کو ہونا قرار پائی تھی مگر اس بڑی اور عالی شان شادی میں مہمانوں کو آنے میں وقت لگ رہا تھا جس کے باعث ایک دن شادی آگے کر دی گئی۔ خصوصی مہمانوں میں مکیش امبانی اور ان کی فیملی،کرن جوہر،منیش ملہوترا،شاہد کپور اور ان کی اہلیہ سمیت کئی سیاستداونں نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ کیارا اور سدھارتھ نے اپنے اس خصوصی دن پر اپنے سب سے بڑے مسیحا سلمان خان اور ان کی خاندان کو مدعو نہیں کیا تھا تاہم اب تک کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ہیں۔