جب اس جیسی لڑکی خاندان میں آئے تو وہ تباہ ہو جاتے ہیں ۔۔ صباء فیصل نے بہو اور بیٹے سے تعلق توڑتے ہوئے مزید کیا کہا؟ ویڈیو میں سچ بتا دیا

اداکارہ صباء فیصل اور ان کی بہو کے درمیان تنازعات کی خبریں کچھ ماہ سے سوشل میڈیا پر وائرل تھیں۔ جب ان کی بہو نیہا فیصل نے ان کے خلاف ایک پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور آپسی تعلقات کی کشیدگی کے بارے میں بتایا تھا جس پر صباء نے ان کی تردید کرتے ہوئے کچھ نہ کہا اور نیہا کو بیٹی کہہ کر معاملہ نپٹا دیا تھا۔ مگر اب ایک مرتبہ پھر یہ تنازعات زور پکڑ رہے ہیں۔

کل رات صباء فیصل نے ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور اس میں انہوں نے بہو سے تعلقات توڑتے ہوئے کہا کہ : "جس گھر میں نیہا جیسی بہو آ جائے وہ گھر پھر خراب ہی ہوتا ہے۔ وہ لوگ جو مجھے نیہا کے پوسٹ پر نازیباں الفاظ کہتے ہیں۔ مجھے اور میری بیٹی کو برا بھلا کہتے ہیں وہ لوگ حقیقت اگر جان لیں تو پوسٹ کرنے والوں کو ہی برا کہنا شروع کردیں۔ میں نے آج تک الحمداللہ بہت اچھی زندگی گزاری ہے اور کسی کو کچھ بھی نہیں کہا، یہ میرے گھر کا ذاتی معاملہ ہے۔ اور اب میرا نیہا سے کوئی تعلق نہیں ہے"۔

اگر میرا بیٹا سلمان اپنی بیوی کے ساتھ رہنا چاہتا ہے تو رہے میرا اس سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ نہ میری بیٹی کا، نہ میرے شوہر کا اور نہ میرے دوسرے بیٹے کا ۔

You May Also Like