بچوں کی پیدائش والدین کے کئے سب سے خوشی کا لمحہ ہے۔ لیکن جڑواں بچوں کی پیدائش ان کی خوشی دوبالا کردیتا ہے۔ آج کل جڑواں بچوں کی پیدائش سے متعلق مختلف خبریں آتی رہتی ہیں۔
پریتی زنٹا
بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے شوہر جین گڈ اینف کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے دونوں جڑواں بچوں کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ: ''میں اور میرے شوہر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے بے حد خوشی ہیں، ہامرے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن کے نام جے زنٹا گُڈ اینف اور جیا زنٹا گُڈ اینف رکھ دیا ہے۔ ہم اپنی زندگی میں اِن بچوں کے آنے پر بہت خوش ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹرز، نرسز اور بچوں کو جنم دینے والی ماں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے پریتی نے سرووگیٹ ماں یعنی کسی دوسری ضرورت مند عورت سے بچے لئے ہیں۔ ''
دنیش کارتھک
36 سالہ بھارتی کرکٹر دنیش کارتھک کے ہاں اکتوبر میں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی تھی۔ اُنہوں نے دونوں بیٹوں کا نام ’کبیر پالیکل کارتھک‘ اور ’زیان پالیکل کارتھک‘ رکھا ہے۔