تارا محمود ابھی تک سنگل کیوں ہے؟ شفقت محمود کی صاحبزادی نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

تارا محمود پاکستانی ڈراموں کی بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں اور سابق وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں۔ تارا کی زندگی بہت دلچسپ رہی ہے۔ وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ گئیں اور بعد میں وہاں کارپوریٹ سیکٹر میں کام بھی کیا۔ وہاں سے واپس آنے کے بعد انھوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اس کے بعد سے کئی بڑے پروجیکٹس کا حصہ رہیں۔ تارا محمود 'محبت صبح کا ستارہ ہے' اور 'سنو چندا' جیسے بڑے ڈراموں میں رہ چکی ہیں۔

تاہم، تارا محمود نے ابھی تک شادی نہیں کی اور وہ ابھی تک سنگل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ "وہ ہمیشہ سے ایک بہت آزاد شخص رہی ہے اور اپنی زندگی کو مکمل کرنے کے لیے انھیں کبھی کسی اور شخص کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی"۔ تارا اپنے کیریئر میں بہت کامیاب رہی ہیں اور ڈراموں کے ساتھ ساتھ انھوں نے تھیٹر میں بھی کام کیا ہے۔

حال ہی میں تارا ایک مارننگ شو میں بطور مہمان آئی تھیں، جہاں ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ " میں نے ہمیشہ اپنے کرئیر پر ہی فوکس کرنے کو ترجیح دی ہے اسلیئے میں کسی اور پہلو پر توجہ نہیں دینا چاہتی تھی، یہی وجہ ہے پہلے شادی نہ کرنے کی"۔ انھوں نے مزید کہا کہ، وہ اب شادی کرنے پر غور کریں گی کیونکہ وہ اپنی زندگی میں کیریئر کے لحاظ سے ایک مقام پر پہنچ چکی ہیں اور ان کے خیال میں شادی اس وقت ہوتی ہے جب آپ تیار ہوں اور آپ کا دل اس کی خواہش کرے۔

You May Also Like