مشہور کامیڈین اسماعیل تارہ کل رات اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں مشکل ترن حالات دیکھے لیکن کبھی اپنے کام پر ذاتی زندگی کا اثر نہ پڑنے دیا۔ انہوں نے ففٹی ففٹی شو سے نام کمایا اور پھر ایک کے بعد لاتعداد سیج ڈراموں میں اپنی خوش مزاجی سے نام کمایا۔ جویریہ اور سعود کے ساتھ ڈرامہ یہ زندگی میں بھی انہوں نے بہترین اداکاری سے اپنا نام بنایا۔
فنکار اسماعیل تارا کئی دنوں سے کافی علیل تھے۔ ان کے اہلخانہ کے مطابق وہ کل صبح وینٹی لیٹر پرچلے گئے تھے۔ اہلخانہ نے بتایا کہ اسماعیل تارا کے گردے فیل ہوگئے تھے۔ اسماعیل تارا کے بیٹے شیراز تارا نے اپنے والد کے بارے میں بتایا کہ میرے میرے لیے وہ سب کچھ تھے۔ ان کے ساتھ میں بہت وقت گزارا ہے۔آخری وقت میں بھی میں انہی کے ساتھ موجود تھا۔
اسماعیل تارا کا اصل نام امسعیل مرچنٹ ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنی ماں کی آنکھ کا تارا تھا۔ ہم 4 بھائی اور 4 بہنیں ہیں میرے بھائی نے کامیڈی و اداکاری کی دنیا میں آنے کے لیے مجھے سزا کے طور پر گنجا کردیا تھا۔ میرے 6 ماہ کے بیٹے کا ناتقال اس وقت ہوا جب میں ایک کامیڈی شو کر رہا تھا اور نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے جذبات پر قابو رکھ کر میں نے شو میں لوگوں کو ہنسانے میں کوئی کمی نہ چھوڑی اور جب شو ختم ہوا تو سب کو بتایا کہ میرے ساتھ یہ حادثہ ہوچکا ہے۔