پاکستانی اداکارائیں نہ صرف ایکٹنگ میں مہارت رکھتی ہیں بلکہ خود کو سنوارنے اور خوبصورت دکھانے میں بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔
آج کل ڈرامہ سیریل "بیٹیاں" کافی مشہور چل رہا ہے، ایک طرف مداح ڈرامے کی کہانی کو پسند کر رہے ہیں تو دوسری طرف اس میں موجود اداکاروں کی اداکاری کو بھی سراہا جارہا ہے۔ چار بیٹیوں کی اس کہانی میں والد کا کردار محمد احمد نے ادا کر رہے ہیں۔ ڈرامے میں مرکزی کردار فاطمہ آفندی کنور کررہی ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔
فاطمہ نے شوٹنگ کے دوران سامعین کو پردے کے پیچھے لے جانے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے اپنی ایک میک اپ ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، "میرے پاس ہمیشہ ایک میک اپ آرٹسٹ ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات جب خاص فنکشنز کی شوٹنگ ہوتی ہے تو میں اپنا میک اپ خود کرنا پسند کرتی ہوں"۔
لہذا، انھوں نے میک اپ ٹیوٹوریل شیئر کیا جو شادی کے سین کے لیے کیا تھا۔
فاطمہ آفندی نے بتایا کہ عام طور پر ٹیلی ویژن کے لیے میک اپ ہلکا ہوتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی شیئر کیا کہ وہ اپنا میک اپ خود کرنا پسند کرتی ہے اور اگر شوٹنگ کا وقت دن میں تھوڑی دیر سے ہو تو وہ خود تیار ہونے کا انتخاب کرتی ہے۔