جیسا کہ آپ جانتے ہیں روز پاکستان کی مایہ ناز سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی والدہ اب اس کے دنیا میں نہیں رہی ہیں، اور انکا پورا خاندان اس وقت غم سے نڈھال ہے۔
اس غم کے موقع پر بیٹیوں اور نواسی نے اپنی مرحومہ ماں اور نانی کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کی یادیں تصویروں اور ویڈیوز کی شکل میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، جسے دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی بھر آتئیں گی۔
بشریٰ انصاری:
اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انتہائی دکھ کے ساتھ اپنی والدہ کے پاؤں کے ساتھ ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی۔
اسماء عباس:
اسما عباس نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد ان کو یاد کرت ہوئے ان کی پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس کے بعد مداحوں نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
زارا نور عباس:
ماضی میں دیے گئے انٹرویو میں زارا نے بتایا تھا کہ نانی کی وجہ سے ہی ان کے گھر میں مزہ آتا ہے وہ سب سے پیار، محبت اور خلوص سے ملتی ہیں، نانی اور سنبل خالہ بالکل ایک جیسی دکھتی ہیں۔
زارا نور عباس نے اپنی نانی کی کچھ تصاویر اور آخری وقتوں کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی کسی سے فون پر بات کر رہی ہیں اور پنجابی میں گانا گنگنا رہی ہیں۔ ان کی اس ویڈیو پر کیپشن میں زارا نے لکھا کہ اب سب کچھ بدل گیا ہے، فی امان اللہ!
آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بشری اور اسماء عباس کی بہن سنبل شاہد انتقال کر گئی تھیں جس نے انہیں تور کر رکھ دیا تھا یہی وجہ ہے کہ کئی شوز میں مرحومہ بہن کا ذکر آنے پر بشریٰ انصاری رو گئیں۔