پاکستانی شوبز انڈسٹری کا بڑا نام اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ محمودہ خانم کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کی والدہ طویل عرصے سے بیمار تھیں اور گذشتہ ماہ وینٹی لیٹر پر تھیں۔
والدہ کے انتقال کی خبر بشریٰ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: " میری محبت کرنے والی والدہ اور میری پیاری بہن سنبل شاہد ﷲ تعالیٰ کے گھر ساتھ ساتھ ہوگئیں۔ برائے مہربائی دونوں کے لیے دعا کیجے- اے ﷲ پیار سے رکھنا میری پیاری امی اور بہن کو "
واضح رہے کہ ان کی بہن سنبل شاہد پچھلے برس کورونا سے انتقال فرما گئیں تھیں اور بشریٰ انصاری کی والدہ کو سنبل شاہد کی موت کا نہیں بتایا گیا تھا۔