آلو کے چپس جسے عام طور پر فرینچ فرائز کہا جاتا ہے، یہ چھوٹے بڑے ہر بندے کو بے حد پسند ہوتے ہیں اور آج کل تو جگہ جگہ آپکو فرینچ فرائز کی دکان نظر آئے گی جس میں بہت ساری ورائٹی دیکھنے کو ملتی ہے جیسے کہ مصالحہ فرائز، مایو فرائز اور اب تو پیزا فرئز بھی بہت عام ہوگئے ہیں۔ پر آج ہم آپکو بلکل ہی نئے اسٹائل کے فرائز بنانے کی ترکیب بتانے جارہے ہیں جو کہ ہے "زنگر فرائز" اجزاء ۔ آلو 2 عدد ۔ میدہ ایک سے دیڑھ کپ ۔ چکن کیوبز یا چکن پاؤڈر ۔ لہسن پاؤڈر آدھا چمچ ۔ پیلا رنگ یا زردے کا رنگ 1 چٹکی ۔ نمک ۔ کھانے کا سوڈا 1 چٹکی زنگر فرائز بنانے کی ترکیب ۔ سب سے پہلے آلو کو دھو کر درمیانے سائز کے ٹکڑوں میں لمبا لمبا کاٹ لیں اور پانی میں ڈال دیں تا کہ اس کا اسٹارچ نکل جائے اس کے بعد اسے چھان کر اسکا پانی سُکھا لیں ۔ اب ایک پیالے میں میدہ لیں اور اس میں لہسن پاؤڈر، پیلا رنگ، چکن کیوبز (آدھا توڑ کر تھوڑے سے پانی میں گھول کر)، کھانے کا سوڈا شامل کردیں اور پانی ملا کر اسکا مکسچر بنالیں۔ یاد رہے اسکو پتلا نہیں کرنا ہے بلکہ گاڑھا رکھنا ہے تا کہ آلو پر اچھی طرح سے چپکے ۔ الگ سے ایک پیالے میں تھوڑا سا میدہ لیں اور اس میں آدھا چمچ نمک ڈال کر مکس کرلیں، اب پہلے آلو کو مکسچر میں ڈبوئیں پھر سوکھے میدے میں لپیٹ کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔ جب آلو گولڈن براؤن ہوجائیں تو اسے نکال کر کیچپ یا چٹنی کے ساتھ سَرو کریں