سردی کی راتوں میں کمبل اوڑھ کے مونگ پھلیاں، گجک اور ریوڑیاں کھانے کا الگ ہی مزہ ہہے جس سے یقیناً آپ بھی لطف اندوز ہوئے ہونگے۔
اور جب بات ہو ریوڑیوں کی تو پنجاب کی ریوڑی کیسے کوئی بھول سکتا ہے، اسی لیئے آج ہم بھی آپ کیلیئے اسی کی نسبت سے لائے ہیں گھر میں ریوڑیاں بنانے کا وہ آسان اور سادہ طریقہ جِسے کوئی بھی آزما سکتا ہے۔
ریوڑیاں بنانے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے 1 کپ سفید تل کو پین میں ڈال کر 2 منٹ تک ہلکے چولہے پر روسٹ کرلیں، اسکے بعد پلیٹ میں نکال کر ٹھنڈا کرلیں
۔ اب ایک پین میں، 1 کپ چینی میں 2 سے 3 چمچ پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں
۔ چینی پگھلنا شروع ہوجائے تو اس میں 3 عدد سبز الائچی ڈال کر مزید پکائیں
۔ چینی کے جمنے سے پہلے ہی اس میں 2 لیموؤں کا رس شامل کرنا ہے تا کہ وہ جمے نہیں
۔ اسکو پکانے سے اسکا رنگ آہستہ آہستہ تبدیل ہونے لگے گا، جب یہ سنہری رنگ کا ہوجائے تو چولہا بند کردیں
۔ چولہا بند کرتے ہی اس میں فوراً تل شامل کریں اور اچھے سے ہلائیں، نہیں تو یہ جلدی جمنا شروع ہوجائے گا
۔ اب ایک پلیٹ کو ہلکا سا گھی لگا کر اس میں تل کا آمیزہ ڈال دیں اور ٹھنڈا ہونے سے پہلے اس میں ایک چمچ گھی/مکھن شامل کر کے ملا لیں۔
۔ پھر اس آمیزے سے فٹافٹ چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا لیں، اور اسے ایک طرف رکھ دیں
۔ ٹھنڈی ہونے کے بعد یہ سخت ہوجائیں گی، اس وقت یہ کھانے کیلیئے بلکل تیار ہے