افطار میں پکوڑے تو سب کے گھر میں ہی بنتے ہیں، کسی کے یہاں آلو کے تو کسی کے یہاں پیاز کے۔۔ پر آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں چکن پکوڑے کی ٹیسٹی ریسیپی
اجزاء۔
چکن 250 گرام،انڈےدو عدد،بیسن دو کھانے کے چمچ،پسی ہوئی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ،کٹی ہوئی ہری مرچ دو عدد،ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ،بیکنگ پاؤڈرآدھا چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،کٹا ہرا دھنیا حسب ضرورت،چاٹ مسالہ آدھا کھانے کا چمچ،باریک کٹی ہری پیازآدھا کپ
ترکیب۔
بیسن، بیکنگ پاؤڈر، پسی ہوئی سرخ مرچ، ہلدی، نمک، پانی، باریک کٹی چکن، کٹی ہری مرچ اور کٹا ہرا دھنیا ڈال کر ایک پیالے میں مکس کر کے 30 منٹ کے لیے رکھ دیں۔ اب پین میں تیل گرم کر کے اس کو پکوڑے کی شکل میں خستہ اور گولڈن ہونے تک فرائی کر لیں۔