مہنگے گوشت کے بجائے اب دال سے کباب بنائیں۔۔ مشہور شیف نے بتائی کالی مسور دال کی ایسی شاندار ریسیپی، کہ جو کھائے کھاتا رہ جائے

کالی مسور دال تو آپ سب کے گھروں میں ہی بنتی ہوگی اور یقیناً اسکا پلاؤ بھی آپ نے بنا کر کھایا ہوگا جو واقعی میں لاجواب ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی مسور کی دال کے کباب بنائے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کے لیئے لائے ہیں مسور دال کے کباب کی بے حد لذیذ اور ذائقہ دار ریسیپی جسے کھا کر آپ شامی کباب بھول جائیں گے۔

کباب کیلیئے درکار اجزاء:

۔ مسور دال دیڑھ کپ

۔ پیاز 1 عدد (باریک کٹی ہوئی)

۔ ہری مرچ 4 عدد (باریک کٹی ہوئی)

۔ گاجر 4 چمچ (باریک کٹی ہوئی)

۔ ہرا دھنیا

۔ انڈا 1 عدد

۔ بریڈ کرمز ½ کپ

۔ لال مرچ 2 چمچ

۔ ہلدی ½ چمچ

۔ کالی مرچ ½ چمچ

۔ زیرہ ½ چمچ

۔ نمک حسبِ ذائقہ

۔ تیل (فرائی کے لیئے)

ترکیب:

۔ سب سے پہلے دال کو دھو کر پانی ڈال کے ابال لیں، پھر اسے ہلکا سا گرینڈ لیں (دھیان رہے زیادہ گرینڈ نہیں کرنا ہے)

۔ اب اسے ایک پیالے میں نکال کر اوپر بتائی گئی تمام اجزاء شامل کردیں اور اچھے سے مکس کرلیں

۔ اسکے بعد اس مکسچر کے کباب بنا لیں، اور تیل کو فائی پین میں گرم کر کے اس میں یہ کباب فرائی کریں

۔ کالی مسور دال کے مزیدار کباب تیار ہیں

You May Also Like