اگر آپ کے بھی کوفتے سالن میں ڈالتے وقت ٹوٹ جاتے ہیں تو جانیں وہ طریقہ جو مشہور شیف استعمال کرتے ہیں

خواتین کوفتے بناتی ہیں جو گھر میں سب ہی شوق سے کھاتے ہیں، لیکن اکثر یہ ٹوٹ کر دیگچی میں بِکھر جاتے ہیں اور سارا مزہ خراب ہو جاتا ہے، آج ہم آپ کو زبیدہ آپا کی بتائی ہوئی ایسی ٹپ بتانے والے ہیں جس سے کوفتے نہیں ٹوٹیں گے اور ذائقہ بھی برقرار رہے گا تو چلیں ٹپ جان لیتے ہیں۔ ٹپ: • کوفتے کا آزمیزہ بناتے ہوئے اس میں تھوڑے چنے پیس کر ڈال لیں یا پھر اس آمیزے میں زرا سا خشخاش بھون کر شامل کر لیں۔ • پھر ہتھیلی ہر ہلکا سا تیل لے کر کوفتے بنائیں اور ٹرے میں رکھتی جائیں۔ • کوفتے بنانے اور سالن میں شامل کرنے سے پہلے انہیں ٹھنڈا ضرور کر لیں۔ • یہ ٹوٹ کر سالن میں نہیں بکھریں گے۔ دوسری ٹپ: ٭ کوفتے بنانے سے پہلے قیمے کو بلینڈر میں ڈالیں، اس میں حسبِ ذائقہ نمک، مرچ، ہلدی، دھنیا، کٹے ہوئے 2 درمیانی سائز کے پیاز، 2 پیاز براؤن کی ہوئی، 1 ڈبل روٹی کا سلائس اور 1 چمچ خشخاش ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ پھر ان کی گولیاں بنائیں اور تھوڑا سا فرائی کرلیں۔ فرائی کرنے کے بعد سالن کی گریوی بنائیں اور اس میں یہ کوفتے ڈال کر 5 سے 7 منٹ تک دم دے دیں۔ لیجیے مزیدار کوفتے بن کر تیار ہیں۔

You May Also Like