آج افطار میں پکوڑے سموسے کی جگہ بنائیں مزیدار حیدارآبادی قیمہ بریانی، جو کھائے دیوانہ ہوجائے

افطار میں تلی ہوئی چیزیں تو ہم روز ہی کھاتے ہیں، تو کیوں نہ آج کچھ مختلف بنایا جائے؟ تو آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں حیدرآبادی قیمہ بریانی بنانے کی ترکیب۔

اجزاء :

قیمہ ½کلو، دہی 1کپ، چاول ½کلو، پیاز 2 عدد، ٹماٹر 3عدد، ہری مرچ 6 عدد، لہسن 3 جوے، لہسن ادرک 2 کھانے کے چمچ، کڑی پتا 12 پتے، پودینہ ایک کپ، نمک حسب ذائقہ، لال مرچ، ہلدی، زیرہ ، گرم مصالحہ 1،1کھانے کا چمچ، سالن مصالحہ ایک کھانے کا چمچ، تیز پتا دو پتے، لونگ 6 دانے، دارچینی دو اسٹک، آلو بخارا 12عدد، تِل اور خشخاش 1، 1کھانے کا چمچ، مونگ پاؤ کپ۔

ترکیب:

چاول میں تیز پات، لونگ، دارچینی ڈال کر اُبالیں۔ پیاز فرائی کرکے ہری مرچ، لہسن، ادرک، کڑی پتا، نمک، لال مرچ، زیرہ، دھنیا، گرم مصالحہ، سالن مصالحہ، آلو بخارا ڈال کر بھونیں اور قیمہ ڈال کر بھونیں۔ اب پین میں نیچے قیمہ ڈالیں پھر چاول ڈالیں پودینہ، ٹماٹر، لہسن ڈالیں پھر قیمہ پھر چاول ٹماٹر، لیموں پودینہ اور پیلا رنگ ڈال کر دم دے دیجئے۔

You May Also Like