لمبے عرصے تک لیموں کو محفوظ رکھنا ہو یا کھانے کو ذائقہ دار بنانا ہو ۔۔ مشہور شیف کی بتائی گئی کچھ ایسی ٹپس جو پاکستانی خواتین کے خوب کام آئیں گی

کھانا مزیدار بنانے کی شاندار ٹپس معروف شیف بتاتے رہتے ہیں جو ہر پاکستانی خاتون شوق سے جاننا چاہتی ہیں۔ آج ہم آپ کو وومن کارنر میں بتانے جا رہے ہیں کچھ مشہور شیف کی بتائی ذائقے دار ٹپس جس سے بنے آپ کا بھی کھانا لاجواب۔ ٹپس: لیموں کو لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کے لیے اخبارات یا بٹر پیپر میں فولڈ کرکے رکھ لیں۔ گوبھی کو دھو کر کاٹ لیں اور اس کو ابال کر رکھ لیں یوں گوبھی دیر تک محفوظ رہے گی۔ کسی بھی کھانے کو بناتے وقت اس میں آدھا چمچ بیکنگ سوڈا ڈال دیں اس سے کھانے کی گریوی بھی اچھی اور گاڑھی بنے گی اور کھانا ذائقہ دار بھی ہوگا۔ کسی بھی سبزی کو بناتے وقت اس میں کڑاہی کا مصالحہ ڈال کر دم دے دیں اس سے خوشبو بھی اچھی آئے گی اور کھانے کا ذائقہ بھی شاندار ہوگا۔ اگر الائچی گھر میں پیستے وقت پاؤڈر نہ بنے تو مکسر میں سبز الائچی کے ساتھ ایک چمچ چینی ڈال کر گرائنڈ کریں اور پھر چھننی میں چھان کر الائچی کے چھلکے الگ کرلیں۔

You May Also Like