زردہ پکاتے ہوئے چاول ٹوٹ جاتے ہیں؟ دیکھئے شگفتہ اعجاز کی اسپیشل زردہ ریسیپی، جو انھوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر کی

سینئر اور ورسٹائل اداکارہ شگفتہ اعجاز پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، انھوں نے اپنی اداکاری اور بہترین کردار کی وجہ سے آج تک انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہوئی ہیں۔ انہوں نے اپنے شوبز کے سفر کا آغاز 1980 کی دہائی میں کیا تھا اور کئی سالوں کے باوجود آج بھی وہ ہونہار اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

آج کل تقریباً ہر اداکار کا ہی یوٹیوب چینل ہے جہاں وہ اپنی روزمرہ زندگی اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتا ہے۔ ایسے میں حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے بھی اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے مزیدار زردے کی حیرت انگیز ترکیب اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ شیئر کی، جو دیکھنے میں اتنا اچھا تھا تو یقیناً کھانے میں بھی لذیذ ہوگا۔

انھوں نے زردہ بنانے کیلیئے جن اجزاؤں کا استعمال کیا ہے وہ درج ذیل ہیں

چاول 550 گرام

چینی 520 گرام

بادام مٹھی بھر

زردے کا رنگ

اشرفی سجاوٹ کے لیے

دیسی گھی آدھا کپ

الائچی 4 سے 5

شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ وہ زردے میں چاول اور چینی تقریباً ایک جتنی ڈالتی ہیں، اسلیئے آپ چاہیں تو اپنی مرضی مطابق کم زیادہ کرسکتے ہیں۔ انھوں نے زردہ کیسے بنایا یہ آپ بھی ویڈیو میں دیکھیں۔

You May Also Like