رمضان میں ہم اپنی صحت کا نہ چاہتے ہوئے بھی کافی نقصان کر بیٹھتے ہیں، جس کا اندازہ ہمیں اس وقت تو نہیں ہوتا لیکن بعد میں اس کے برے اثرات ہمارے معدے پر پڑتے ہیں۔ پھر وہ تکلیف اور گھبراہٹ برداشت نہیں ہوتی اور ہم پرہیزی کھانا کھانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ اسلیئے بہتر نہیں ہے کہ پہلے ہی تھوڑا احتیاط کرلیا جائے؟
اسی لیئے آج ہم لائے ہیں رمضان اسپیشل پھول مکھانہ کی چاٹ بنانے کی ترکیب، جو نہ ٖصرف کھانے میں ذائقہ دار ہوگی بلکہ یہ آپ کی صحت کیلیئے بھی بہت اچھی ہے، اس سے روزے میں ہونے والی کمزوری دور ہوگی اور جسم کو غذائیت ملے گی۔ تو آئیے جانتے ہیں ریسیپی
پھول مکھانہ چاٹ بنانے کی ترکیب:
۔ سب سے پہلے پھول مکھانہ کو توے پر بھون (روسٹ) لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں
۔ اب ایک پیالے میں پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ ان تینوں کو باریک کاٹ کر ڈال دیں
۔ پھر اس میں نمک، کٹی ہوئی لال مرچ، پسا زیرہ، چاٹ مصالحہ، ہلدی، املی کی چٹنی اور ہری چٹنی (دھنیا پودینہ کی) ڈال کر اچھے سے مکس کریں
۔ اب اس میں مکھانے شامل کر کے مکس کریں اور چاہیں تو دہی بھی شامل کردیں، آخر میں اوپر سے ہرا دھنیا، پودینہ اور پاپڑی ڈال کر افطار ٹیبل پر سجائیں اور سب کو کھلائیں۔-