اگر میں پانی میں نہ گرتی تو کوئی ڈرامے کی اگلی قسط نہیں دیکھتا ۔۔ یمنیٰ زیدی نے ڈرامہ تیرے بن کے وائرل سین کے پیچھے کی کہانی بتادی

تیرے بن ایک بلاک بسٹر پاکستانی ڈرامہ ہے جو جیو ٹی وی پر نشر ہوتا ہے۔ ڈرامہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، مشرق وسطیٰ کے ممالک اور سعودی عرب میں مقبول ہو رہا ہے۔ اور مداح اکثر ڈرامے کے سین شئیر کرتے رہتے ہیں۔ ڈرامے میں جہاں پیار محبت بھرے جذبات ہیں وہیں معاشرتی حقیقت کو بھی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ لیکن ڈرامہ بہرحال بلاک بسٹر ڈراموں کی فہرست میں ہے۔

اس ڈرامے کا ایک کلپ آج کل بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہاج غصے میں مضبوطی سے یمنیٰ کا ہاتھ پکڑ کر کھڑے ہیں، لیکن اچانک چھوڑ دیتے ہیں جس پر مداح تو حیران ہی رہ گئے کہ مرتسم کو غصہ اس حد تک آتا ہے کہ بیچاری بیوی کو پانی میں ہی پھینک دیا پھر جب انہوں نے اپنی بیوی کو بچانے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا تو میرب نے مرتسم کو بھی پانی میں گھسیٹ لیا۔

اس کلپ پر اداکارہ نے اپنا بیان دیا ہے کہ: " وہاج تو میرا ہاتھ نہیں چھوڑ رہا تھا اور ہدایتکار دونوں مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ تم یہ سین کرو گی بھی یا نہیں؟ اس پر مجھے لگا کہ شاید پاکستانی تاریخ میں ایسا سین کبھی دیکھنے میں نہیں آیا تو مجھے اس کو یقیناً کرنا چاہیے اور پھر میں نے یہ سین کیا۔ یہ حقیقت میں فلمایا گیا سین تھا اور اس وقت میرا دل بھی ڈوب رہا تھا کیونکہ ایسے مناظر آپ کو زخمی بھی کر سکتے ہیں۔ "

اس سین کی وجہ سے ڈرامے کی مشہوری میں اضافہ ہوگیا ہے سوشل میڈیا پر صارفین کمنٹ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اگر یمنٰی یہ سین نہ کرتی تو کوئی بھی اگلی قسط نہ دیکھتا تو کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ یمنیٰ نے ایسا شوٹ کرکے یہ بتا دیا کہ وہ اداکاری کو ہر طرح سے انجوائے کرنا جانتی ہیں۔

You May Also Like