22 سالہ نوجوان دانیال کا جن کا تعلق ملائشیا سے ہے۔ دانیال نے حال ہی میں 48 سالہ استانی اور اپنے سے 26 سالہ بڑی خاتون سے شادی کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ انھوں نے ایسا کیوں کیا؟ اس کی وجہ بھی خود بتا دی
“میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اپنی ٹیچر جمیلہ سے شادی کروں گا۔ انھوں نے مجھے اسکول میں پڑھایا تھا اور اسکول کی پڑھائی کے بعد میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں تھا لیکن پھر ہماری شادی ہوگئی“
دانیال کہتے ہیں کہ ایک بار ان کی سالگرہ کے موقع پر ٹیچر جمیلہ نے انھیں مبارکباد کا میسج بھیجا اس کے بعد ہی دانیال کے دل میں ان کے لئے محبت پیدا ہوئی اور انھوں نے ان سے شادی کرنے کی ٹھان لی۔
دانیال کہتے ہیں کہ ٹیچر سے جب انھوں نے اس بات کا ذکر کیا تو وہ ناراض ہوگئیں اور بات کرنی چھوڑ دی کیونکہ وہ سمجھتی تھیں کہ استاد اور شاگرد کے درمیان ایسا ہونا ٹھیک نہیں لیکن دانیال پھر بھی انھیں مناتے رہے اور بالآخر جمیلہ کو ان سے شادی کی ہامی بھرنی پڑی۔
دانیال کہتے ہیں کہ انھیں کورونا کی وجہ سے اپنی شادی 2 سال موخڑ کرنی پڑی البتہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ بہت خوش ہیں کیونکہ وہ انھیں سمجھتی ہیں اور بہترین مشورے دیتی ہیں۔