سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں موجود ہیں، جو کہ سب کو اپنی انفرادیت اور جذبات و احساسات کی بنا پر توجہ سمیٹ لیتی ہیں۔
ایک ایسے ہی والد کی نور نظر اور رحمت سمجھی جانے والی بیٹی نے پورے پاکستان کی توجہ سمیٹ لی ہے۔
سوشل میڈیا پر ڈاکٹر فاخرہ انور کی ایک تصویر کافی وائرل ہے جس میں وہ اپنے والد اور والدہ کے ہمراہ دیکھی جا سکتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ والدہ کے سر پر ڈگری والی ٹوپی موجود ہے جبکہ والد کے گلے میں میڈلز موجود ہیں، ساتھ ہی خود فاخرہ کے گلے میں بیسٹ گریجویٹ کا ٹائٹل موجود ہے۔
فاخرہ نے اپنے نام کی طرح والد کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ فاخرہ کے والد اخبار فروش ہیں، جو کہ اخبار بیچ کر بیٹی کے خواب پورے کرنے کی جستجو میں تھے۔
بیٹی کو والدین کی قربانی اور سخت محنت کا اندازہ تھا یہی وجہ تھی کہ فاخرہ نے سخت محنت اور والد کو خوش کرنے کے لیے ڈاکٹر بن کر ان کا خواب پورا کر دیا۔
بیٹی کی آنکھوں میں والدین کی خوشی، اور ان کا مطمئن چہرا بخوبی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ یہ بات بھی واضح کر دی ہے کہ بیٹی بوجھ نہیں ہوتی ہے، بلکہ اسے بھی اتنی ہی اہمیت اور سپورٹ ملے جو کہ بیٹے کو ملتی ہے تو وہ والدین کو کبھی بھی مایوس نہیں کرتی۔