عماد عرفانی کئی سالوں سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ہیں۔ وہ فیشن انڈسٹری کا حصہ رہے ہیں اور سینکڑوں برانڈز اور مصنوعات کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر کا کردار ادا کر چکے ہیں۔اداکاری میں کودنے سے پہلے انہوں نے فیشن میں بہت کامیاب کیریئر بنایا اور اب کل وقتی اداکار ہیں۔
عماد اپنی ذاتی زندگی کو لے کر زیادہ کھلے نہیں ہیں لیکن انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اہلیہ مریم عرفانی اور اپنے بیٹے زاویار عرفانی کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی ہوئی ہیں۔
اداکار اس وقت انتہائی بدقسمت دور سے گزر رہے ہیں، کیونکہ ان کے بیٹے زاویار اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

یہ افسوسناک خبر عماد عرفانی کی دوست شانزے شیخ نے اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی کہ، عماد عرفانی کے بیٹے زاویار عرفانی انتقال کر گئے ہیں اور عماد کے تمام مداح صدمے کی حالت میں ہیں۔

یہ سب سے بڑا نقصان ہے جو کوئی بھی والدین برداشت کر سکتے ہیں، سب سے چھوٹے تابوت سب سے بھاری ہوتے ہیں۔ اللہ اس مشکل وقت میں عماد، مریم اور ان کے تمام اہل خانہ کی مدد کرے۔ خاندان کے ساتھ ہماری گہری تعزیت۔ انا للہ و انا الیہ راجعون!