بشریٰ انصاری پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک مشہور و معروف اداکارہ ہیں، وہ اپنے بے باک انداز اور ایور گرین بیوٹی کیلیئے بھی جانی جاتی ہیں۔
بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں اور اپنی پرسنل اور پروفیشنل لائف کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
مدرز ڈے سے قبل، مدرز ڈے کا تحفہ ملنے پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری خوشی سے نہال ہوگئیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر تحفے میں ملنے والے لال جوڑے کو پہن کر تصاویر شیئر کیں۔
اس تصویر میں انہیں گھر میں کام کرنے والی ایک خاتون کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے اس جوڑے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ، "نیا لال سوٹ میرے گھر میں کام کرنے والی روبینہ کے بچوں کی جانب سے ملا ہے، یہ لوگ ہر سال مجھے مدرز ڈے پر تحفہ بھیجتے ہیں، انتھونی فیملی کا شکریہ۔"
بشریٰ انصاری کو یہ تحفہ اس قدر پسند آیا ہے کہ انہوں نے اپنے گھر میں منعقد ہونے والی ایک دعوت، جس میں ان کے قریبی دوست احباب نے شرکت کی، میں اسے پہنا اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔