بھاگ کر محبت کی شادی کرنے والی نمرہ کا ظمی، اب شوہر سے خلع لینے عدالت کیوں پہنچ گئی؟

مجھے ماں باپ کے ساتھ رہنا ہے۔ یہ الفاظ ہیں کراچی اپنے گھر سے بھاگ کر نجیب فارقو نامی لڑکے سے شادی کرنے والی نمرہ کاظمی نےعدالت میں خلع کیلئے درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اختیا ر کیا گیا ہے کہ شوہر نجیب فاروق نے نکاح کے وقت مقرر ہونے والے حق مہر 5 ہزار روپے ابھی تک نہیں دیے اور بنا کسی وجہ کہ مجھ پر تشدد کرتا ہے۔ لہذٰا اب نجیب فاروق کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔

یاد رہے کہ سعودآباد کی رہائشی نمرہ کاظمی نجیب شاہ رخ سے شادی کیلئے گھر سے بھاگ گئی تھی اور ڈیرہ غاذی خان میں 18 اپریل کو کروایا گیا تھا۔

You May Also Like