اداکارہ ثمینہ پیرزادہ اور ان کے شوہر عثمان پیرزادہ کی جوڑی پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ ان کی شادی 14 فروری 1975 میں ہوئی۔ دونوں کی شادی کو 47 سال ہوگئے ہیں۔دونوں آج بھی ایک دوسرے کے ساتھ بالکل ویسے ہی دکھائی دیتے ہیں جیسے ماضی میں نظر آیا کرتے تھے۔
دونوں کی شادی کیسے ہوئی؟
نجی ٹی وی انٹرویو میں کچھ وقت قبل عثمان پیرزادہ نے بتایا تھا کہ مجھے شادی کے لیے ثمینہ نے پروپوز کیا تھا اور ہماری شادی والدین کی مرضی کے بغیر ہوئی تھی کیونکہ میں ایک اداکار تھا اور ثمینہ کی والدہ چاہتی تھیں کہ میں بھی نیوی مرچنٹ جوائن کروں۔ لیکن ہمیں چونکہ ایک دوسرے سے رغبت تھی لہٰذا ہماری شادی ہوگئی تھی۔ آج ہم ایک خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں ہماری 2 بیٹیاں انعم اور امل ہیں۔ زندگی میں اچھا برا وقت آتا ہے لیکن ہم دونوں ایک دوسرے کی طاقت ہیں۔
اداکارہ ثمینہ ، عثمان پیرزادہ اور دیگر ٹی وی آرٹسٹ نے معروف برانڈ علی زیشان کے کپڑوں کا فوٹوشوٹ کیا ہے جو مداحوں کو بہت زیادہ پسند آرہا ہے۔ اس میں جو لباس سب اداکاروں نے پہنے ہیں، خصوصی طور پر ثمینہ اور ان کے شوہر نے وہ بہت زیادہ خوبصورت، نفیس، سادہ اور قابلِ تحسین ہیں۔ دونوں کی جوڑی کو نفیس سمجھا جاتا ہے۔ یہ ہر وقت ہنستے مسکراتے انداز میں جلوہ گر ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کو ڈیسینٹ جوڑی کا خطاب بھی دیا جاتا ہے۔
اس جوڑی کی شاندار تصاویر اور ایک ساتھ وہی پیار محبت دیکھ کر مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر خوب تعریف کی۔کسی نے کہا کہ اتنے سال ہوگئے ان کی شادی کو یہ آج بھی وہی پرانے دور کی شادی شدہ جوڑی لگتے ہیں۔ ان کی محبت بے مثال ہے۔ ایک صارف نے تو یہ بھی کہا کہ شادی کے اتنے سال گزرنے کے بعد میاں بیوی کی شکل ایک جیسی لگتی ہے یہ بالکل ٹھیک کہا ہے اور ان دونوں کو دیکھ کر ایسا ہی لگتا ہے۔ کسی نے کہا کہ یہ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ ایسے کپڑے کوئی مرد پہنے تو ہر کوئی اتنا اچھا نہیں لگتا جتنا کہ ہینڈسم عثمان پیرزادہ لگ رہے ہیں۔